تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
پیر، 4 نومبر، 2019

تبصرے

نومبر 04, 2019







نام کتاب:
مصنف:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد
۱۱۰۰
سال طباعت:
۲۰۱۶ء


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!
اللہ تعالیٰ کی توفیقِ خاص سے کئی سال کی محنت سے یہ کتاب ’’تبصرے‘‘ قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔ اس کے چار باب ہیں۔ پہلے باب میں میری تصانیف پر جن علمائے حق ،ا ہلِ علم و فضل اور مُدیرانِ گرامی نے پیش لفظ، تقاریظ، مقدمات اور مختلف جرائد و مجلات اور ریڈیو پاکستان نے تبصرے کئے ہیں ان میں سے جو محفوظ رہ سکے ہیں وہ دئیے گئے ہیں ۔ دوسرے باب میں جن فاضل حضرات کی کتابوں پر مجھے پیش لفظ، مقدمات، تقاریظ اور تبصرہ کرنے کی سعادت ملی ہے وہ پیش کئے گئے ہیں۔ تیسرے باب میں اپنی چند تصانیف پر جو پیش لفظ، مقدمات، اور تعارف میں نے لکھا ہے ان کا تذکرہ ہے اور چوتھے باب میں بطور مدیر ، مدیر اعلیٰ ماہنامہ انوار القرآن کراچی اور تبصرہ نگارمیں نے جو اداریئے اور وفیات لکھے ہیں وہ پیش کئے گئے ہیں۔
        عزیز مکرم ڈاکٹر عبد الشکور صاحب کے اصرار اور تعاون پر یہ کتاب پیش کی جارہی ہے ۔اللہ تعالیٰ انہیں دونوں جہانوں میں بہتر سے بہتر بدلہ عطا فرمائیں۔ آمین۔       
        مجھے اللہ تعالیٰ کی رحمتِ کاملہ سے پوری اُمید ہے کہ پڑھنے لکھنے والے حضرات ان کو پڑھ کر یقیناً بہت مستفید اور محظوظ ہوں گے اور ان کے مطالعہ سے لکھنے میں خود انہیں بھی مدد ملے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اس کتاب کو سب کیلئے نافع بنائیں اور اس کا نفع عام اور تام ہو۔ آمین
طالب ِ رحمت
فیوض الرحمٰن

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں