تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 9 جنوری، 2020

دعاؤں کا خزانہ

جنوری 09, 2020





نام کتاب:
مرتب:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!

        اللہ تعالیٰ کی توفیق سے قرآنِ پاک اور رسول پاک ﷺ کی بتائی ہوئی یہ چند دعائیں، ۴۰ درود شریف اور منزل پڑھنے والوں کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔ ان دعاؤں کو پورے ایمان و یقین کے ساتھ خود بھی پڑھیں اور اپنی آل اولاد کو بھی پڑھائیں اور یاد کرائیں ۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے پوری اُمید ہے کہ ان شاء اللہ ہر قسم کی بلاؤں اور مصیبتوں سے حفاظت ہوگی۔
        دعا کے معنی پکارنے اور مانگنے کے ہیں ۔ دعا عبادت ہے اس لئے یہ صرف اللہ تعالیٰ ہی سے کی جاسکتی ہے کہ ہر قسم کی تمام عبادتیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں دعائیں مانگنے کا حکم دیا اور قبولیت کا وعدہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی پکار کو سنتا اور جواب دیتا ہے۔وہی بےقراروں کی دعائیں اور التجائیں اپنی بارگاہ میں قبول کرتا ہے۔
        دنیا میں ہر شخص کو مختلف قسم کے حالات و واقعات پیش آتے ہیں ۔ قدم قدم پر ہمیں اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم بندوں کی ضرورتوں کو ہم سے زیادہ جانتا ہےاورو ہی ہماری ضرورتوں کو پورا کرتا اور ہماری مشکلات کو دور کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے تمام نبیوں اور رسولوں علیہم الصلوٰۃ والسلام نے اپنی تمام حاجتوں میں صرف اللہ تعالیٰ ہی کو پکارا ہے۔ ہمیں بھی ہر قسم کے حالات اور تکالیف میں صرف اللہ تعالیٰ ہی سے دعائیں کرنی چاہئیں کہ وہی اللہ تعالیٰ سب کی دعائیں قبول کرتا ہے۔
        دُعا سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے، حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام بھیجے اور آخر میں بھی حمد و ثناء اور درود و سلام پڑھےاور آمین پر اُسے ختم کرے۔
        اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور سب پڑھنے والوں کو اس سے پورا نفع حاصل کرنے کی توفیق دیں۔ آمین۔
طالب رحمت
فیوض الرحمٰن

 
فوٹر کھولیں