تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
ہفتہ، 19 فروری، 2022

دعاؤں کا خزانہ (دوسرا ایڈیشن مع اضافہ)

فروری 19, 2022


نام کتاب:

دعاؤں کا خزانہ (دوسرا ایڈیشن )

مرتب:

بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)

ناشر:

جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی

سن اشاعت:

۱۱ ربیع الاول۱۴۴۲ھ ؍ ۲۹  اکتوبر ۲۰۲۰ء


 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!

 

        کتاب ’’دعاؤں کا خزانہ ‘‘ کا پہلا ایڈیشن ۴ ستمبر ۲۰۱۹ء کو دو ہزار کی تعداد میں شائع ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ملک اور بیرونِ ملک ہاتھوں ہاتھ نکل گیا۔ اب اس کا دوسرا ایڈیشن بفضلہ تعالیٰ منظرِ عام پر آرہا ہے۔ اس میں تمام قرآنی دعائیں شامل کردی گئی ہیں اور مسنون دعاؤں میں بھی کچھ اضافہ کے ساتھ اسے سولہ ابواب میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

         اللہ تعالیٰ کی رحمت سے پوری اُمید ہے کہ یہ ایڈیشن بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھاجاتا رہے گا اور ان دعاؤں کی برکت سے ہر قسم کی خیر اور بھلائی کا حصول اور وبائی اور مہلک بیماریوں سے ان شاء اللہ حفاظت رہے گی بشرطیکہ انہیں اپنا معمول بنا لیا جائے۔

        جن بزرگانِ دین اور علمائے کرام تک یہ کتاب پہنچی ہے انہوں نے اس پر شاندار تبصرے کئے ہیں وہ شاملِ اشاعت ہیں۔ راقم الحروف کے بزرگ دوست،  ملک کے ممتاز عالم دین اُستاذ الاساتذہ اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے شیخ الحدیث اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر صاحب کی رائے گرامی بھی شامل ہے۔میں ان کا نہایت ہی ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنی گوں ناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر چند کلمات طیبات سے نوازا۔ فجزاہ اللہ خیرًا۔

        مولانا عبد القیوم حقانی صاحب شیخ الحدیث جامعہ ابو ہریرہ خالق آباد نوشہرہ، اور دیگر حضرات علم و فضل اور مجلات کے ذمہ دارا حضرات کے تبصروں کا بھی شکر گزار ہوں۔فجزاہم اللہ خیرًا۔

        اللہ تعالیٰ سے اس کی قبولیت اور نافعیت کی دعا ہے۔

طالب رحمت

فیوض الرحمٰن

        ۱۱   ربیع الاوّل ۱۴۴۲ھ  /  ۲۹   اکتوبر۲۰۲۰ء

 
فوٹر کھولیں