تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
اتوار، 28 اکتوبر، 2018

تعارف

اکتوبر 28, 2018

بریگیڈیٔر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)

۱۳ مئی  ۱۹۴۱ میری تاریخ ِولادت ہے۔ڈھیری کہیال ایبٹ آبادآبائی وطن ہے۔میں نے مدرسہ تجوید القرآن موتی بازار لاہور کے صدر مدرس حضرت قاری فضل کریم صاحبؒ سے قرآن مجید حفظ کیا پھر اُسی مدرسہ میں قراء ت کے دو سالہ کورس ـ’’روایتِ حفص ‘‘ کے امتحان میں% ۱۰۰ نمبر حاصل کیے ۔ علمِ قراء ت میں دوسری سند حضرت قاری عبد الوہاب مکیؒ سے حاصل کی۔ دورٔہ حدیث پہلے ’’جامعہ فتحیہ‘‘  پھر ’’جامعہ اشرفیہ‘‘ لاہور میں کیا۔  
پنجاب بورڈ سے ۱۹۵۹ میں’’ ادیبِ عربی ‘‘ ، ۱۹۶۰  میں ’’میٹرک‘‘  اور   ۱۹۶۱ میں ’’فاضِل فارسی ‘‘ کے امتحانات پاس کیے ۔  
گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے  ۱۹۶۳  میں ’’انٹر ‘‘  اور  ۱۹۶۵  میں ’’بی اے‘‘ کے امتحانات پاس کییٔ ۔ انٹرکے امتحان میں فرسٹ کلاس کے ساتھ بورڈ میں ’’پانچویں ‘‘ اور ’’بی اے‘‘ میں یونیورسٹی بھر کے طلبہ میں اوّل پوزیشن حاصل کی اورصدر محمد ایوب خان مرحوم کے ہاتھوں ’’ سر ٹیفیکیٹ آف میرٹ‘‘ حاصل کیا۔ کالج میں مختلف سوسائیٹیوںکا  صدر ، ہاسٹل کا ــ’’پریفکیٹ ‘‘  ، ڈیبیٹنگ سوسائٹی کا صدر ، یونین کا نائب صدر اور کچھ عرصہ قائمقام صدر بھی رہا۔ کئی بار کل پاکستان بین الکلیاتی والجا معاتی تقریری اور قراء ت کے مقابلوں میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
۱۹۶۶ میں پشاور یونیورسٹی سے’’ ایم اے‘‘ عربی (پریوس) کے لازمی امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
۱۹۶۷ میں پنجاب یونیورسٹی اور ئینٹل کالج سے’’ ایم اے‘‘ عربی ( (Comprehensive کا امتحان فرسٹ کلاس میں ا متیازسے پاس کیا۔
۱۹۶۸ میں ـ پنجاب یونیورسٹی سے ’’ایم اے‘‘ (اسلامک سٹڈ یز  ( کا امتحان فرسٹ کلاس میں پاس کیا۔
۱۹۶۹ میں پنجاب یونیورسٹی سے’’ ایم اے ‘‘(اُردو) کا امتحان سیکنڈکلاس میں پاس کیا ۔
۱۹۷۰ میںپنجاب یونیورسٹی سے ’’ایم اے ‘‘(فارسی) کا امتحان فرسٹ کلاس میں پاس کیا۔
۱۹۷۲ میں پنجاب یونیورسٹی نے مجھے’’ ایم او ایل‘‘ (Master of Oriental Learning) کی ڈگری عطا کی۔
۱۹۷۷ میں پنجاب یونیورسٹی شعبۂ اسلامیات میں علاّ مہ علاؤ الدین صدیقی ؒ  (سابق صدر شعبۂ اسلامیات اور وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی )کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کا مقالہ جمع کروایا جس پر  ۱۹۸۱  میں یونیورسٹی نے ’’ڈاکٹر آف فلاسفی‘‘ کی ڈگری عطا کی۔
۱۹۸۲ میں این آئی ایم ایل (National Institute of Modern (Languages  سے عربی میں’’ ترجمانی‘‘ کا امتحان پرائیو یٹ امیدواروں میں اوّل آکر پاس کیا۔
ویسٹ پاکستان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ۱۶۰۰ امیدواروں میں اوّل پوزیشن حاصل کی اور ۱۶ اپریل ۱۹۷۰ کو گور نمنٹ کالج شیخوپورہ میںبطور استاذِ اسلامیات تقرر ہوا ،چند ماہ بعد گورنمنٹ پوسٹ گرائجویٹ کالج ایبٹ آباد میں تبدیلی ہو گئی اور وہاں ستمبر ۱۹۷۰ سے ۱۴ مئی ۱۹۷۷ تک بطورصدرشعبۂ اسلامیات تدریس کی۔ ۱۵ مئی ۱۹۷۷ کو مجھے پاکستان آرمی( ایجوکیشن کور) میں ڈائریکٹ میجر لے لیا گیا اور اس کے بعدپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آبادمیں پہلے عربی اور علوم ِاسلامی کا انسٹرکٹر اور پھر دوبار صدر شعبہ عربی ، اسلامیات اور مذہبی امور رہا۔
۱۹۷۹ میں ریاض یونیورسٹی سے’’ ایڈوانس ڈپلوما اِن عریبک‘‘ کا امتحان  ۸۵%  نمبر حاصل کرکے پاس کیا۔
۱۹۷۹ ہی میں وہاں ــ’’حفظِ قرآن‘‘ ،’’ قراء ت ِ قرآن‘‘ اور’’تفسیرِقرآن ‘‘کے ایک عالمی مقابلہ میں ۹۹ % نمبر حاصل کرکے اوّل پوزیشن حاصل کی۔
میرے مطبوعہ مقالات ۵۰۰ سے زائد ہیں۔ مختلف علمی اداروں میں ہزاروں کی تعداد میں لیکچر دیے ہیں، جن مصنفین نے میری کتابوں کے اپنی تصانیف میں حوالے دیے ہیں اور جو اَب تک میری نظر سے گز رے ہیںان کی تعداد ۳۰۰کے قریب ہے ۔ میری تصانیف جو زیادہ تر اُردو، عربی اور انگریزی میں ہیں ان کی تعداد  دو سو سے اُوپر ہے ۔ ان میں ’’ اسلام کا نظامِ حیات، فلسفہ اسلامی عقائد و عبادات ، کتاب التجوید، تعارف قرآن ، اسلامی تعلیمات ، نامورمسلم سپہ سالار ، جواہرالحدیث، خطبات ِ سیرت مشاہیر علمائے سرحد (۱۸۰۰۔۱۹۹۷) مولانا قاری عبدالمالک  صدیقیؒ، سوانح قاری فضل کریمؒ، تذ کر ۃالقراء، علمائے پاکستان کی تفسیری خدمات ، القراء ۃ العربیہ (۱۔۸)، کیف نتکلم بالعربیہ ،سوانح کیپٹن محمدجاوید اختر شہیدؒ اور سوانح مولانا قاری محمد عارف ؒ  ، سوانح مولانا محمد رسول خان ، حضرت مولانا احمد علی صاحب لاہوری اور سوانح مولانا خلیل احمد مہاجر مدنی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
مجھے اپنی سروس کے دوران محض اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جمعہ اور رمضان شریف میں تراویح پڑھانے کی سعادت بھی حاصل رہی ہے۔  
۱۹۹۳ میں میری علمی اورتصنیفی خدمات پر پنجاب یونیورسٹی ( ایم اے ایجوکیشن )میں ایک مقالہ انگریزی زبان میں پیش کیاجا چکاہے۔
۱۹۹۳ سے ۱۲ مئی ۱۹۹۸ء تک جی ایچ کیو پاک آرمی میں مذھبی اُمور کا ڈائریکٹر رہا۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ۱۹۹۸ء سے ۳۰ جولائی ۲۰۰۰ء تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی میںپروفیسر رہا ۔ ۳۱ جولائی ۲۰۰۰، سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی میں مذھبی اُمو ر کا ڈائریکٹر رہا اسی دوران میں ڈیڑھ دو سال تک مذھبی اُمور کے ساتھ ایجوکیشن کا ڈائریکٹر بھی رہا۔ اس عرصہ میں صفہ یونیورسٹی ڈی ایچ اے کا سند ھ گور نمنٹ سے چارٹر بھی حاصل کیا۔
کراچی یونیورسٹی کے بورڈ آف سٹڈیز کا رکن اور کراچی سمیت کئی یونیورسٹیوں کی طرف سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کاممتحن ہوں۔

روحانی مسلک

میری اولین بیعت حضرت مولاناعبدالقادر رائے پوریؒ سے ہے۔ انہوں نے حضرت مولانا احمد علی صاحب ؒ لاہوری کی مجالسِ ذکر میں حاضری دیتے رہنے کیلئے ارشاد فرمایا تھا۔ پہلے سے بھی حاضری کا معمول تھا اس کے بعد مزید اہتمام کیا گیا ۔

٭            ان کے وصال کے بعد حضرت مولانا محمدرسول خان صاحب ہزارویؒ خلیفہ حضرت مولانااشرف علی تھانویؒ سے جامعہ اشرفیہ مسلم ٹائون لاہور میں چاروںسلسلوں (قادری،چشتی،نقشبندی ، سہروردی) میں تجدید بیعت کی سعاد ت حاصل ہوئی۔

٭            ان کے وصال کے بعد حضرت مولانا مفتی بشیرا حمدصاحب پسروری  ؒ کی طرف رجوع کیا اور انہوں نے۹ جون ۱۹۷۴ءمیں مجھے اور برادر گرامی حضرت مولانا قاضی عبدالحی چن پیر ہاشمی ؒ صاحب کو مرکز ی جامع مسجد حویلیاں کی ایک ہی مجلس میں قادری سلسلہ میں اجازت بیعت عطاء فرمائی۔ حضرت مفتی صاحبؒ حضرت مولانا احمد علی صاحب ؒکے اولین خلفاء میں سے تھے۔

٭            مارچ ۲۰۰۷ءمیں حضرت مولانا محمدانوری صاحب فیصل آبادی (خلیفہ مجاز علامہ محمد انور شاہ کشمیری ؒو خلیفہ مجاز مولانا عبدالقاد ر رائے پوریؒ ) کے فرزند حضرت مولانا محمد ایوب الرحمن انوری صاحب(م ۲۰ رمضان ۱۴۳۶ھ) نے مجھے چاروں سلسلوں میں بیعت کرنے کی اجازت عطافرمائی ۔انہیں جن بزرگوں سے اجاز ت بیعت حاصل ہے ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں: ۔

٭            حضرت مولاناعبدالجلیل صاحب مجاز بیعت حضرت مولانا عبدالقادر رائے پوریؒ۔

٭            حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب چک 11 مجاز بیعت حضرت مولانا عبدالقادر رائے پوریؒ۔

٭            حضرت مولانا انیس الرحمان صاحب مجاز بیعت حضرت مولانا عبدالقادر رائے پوریؒ۔

 ٭           حضرت صوفی احمد دین صاحب مجاز بیعت حضرت مولانا عبدالقادر رائے پوریؒ۔

٭            حضرت سید نفیس شاہ صاحب مجاز بیعت حضرت مولانا عبدالقادر رائے پوریؒ۔

٭            حضرت مولانا محمد یوسف صاحب لدھیانوی شہید مجاز بیعت حضرت مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی ؒ وڈاکٹر عبدالحئی عارفی ؒ صاحب خلیفہ مجاز مولانا محمد اشرف علی تھانویؒ۔

٭            حضرت مولانا قاری محفوظ الحق صاحب مجاز بیعت مولانا ابرار الحق صاحب مجاز بیعت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ۔

٭            حضرت صوفی محمد اقبال صاحب مہاجر مدنی ؒ خلیفہ حضرت مولانا محمد زکریا صاحب ؒ نے بھی مجھے بیعت کرنے کے لئے فرمایا تھا۔اسی طرح مولانا یحییٰ مدنی  ؒ صاحب بانی معہد الخلیل کراچی خلیفہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا نے بھی بیعت کرنے کے لئے فرمایا تھا ۔

٭            حضرت مولانا عبدالحق صاحب نقشبندی ابن مولانا عبدالغفور صاحب مدنی ؒ نے مدینہ منورہ میں سلسلہ نقشبندیہ کے اوراد کی اجازت دی ۔

٭            حضرت مولانا سید شمس الحق افغانی ؒ نے تفسیر اور احادیث کی اجازت کے ساتھ اپنے اوراد کی بھی اجازت دی ہے ۔

                ٭            مولانا قاری ڈاکٹر عبد الحلیم چشتی صاحبؒ سابق سربراہ تخصص جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی ۔ انہوں نے سند روایت حدیث کے علاوہ جن حضرات نے روحانی سلسلے میں انہیں اجازت دی تھی ان سب کی طرف سے مجھے بھی اجازت عطا فرمائی۔ان سلسلوں میں حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی  ؒ، مولانا عبد الواحد ؒخلیفہ مولانا حماد اللہ ہالیجی اور دیگر حضرات بھی شامل ہیں۔

٭            پروفیسر مولانا ڈاکٹر عبد الشہیدنعمانی بن مولانا عبد الرشید نعمانی صاحبؒ۔ انہوں نے بھی سند روایت حدیث کے علاوہ جن حضرات نے روحانی سلسلے میں انہیں اجازت دی تھی ان سب کی طرف سے مجھے بھی اجازت عطا فرمائی اور انہوں نے میرے سلسلے کے بزرگوں کی طرف سے اجازت حدیث اور سلسلوں کی اجازت چاہی تو میں نے اجازت دے دی۔

٭            ان کے علاوہ بھی چند بزرگوں مولانا عبد الغفار مہاجر مدنی  ؒنے بھی اپنے سلسلوں کی اجازت عنایت فرمائی ہے۔

جن حضرات کو میری طرف سے بیعت کرنے کی اجازت ہے۔ ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

۱۔            حضرت مولانا قاری سیدمحمد الیاس صاحبؒ تلمیذ حضرت قاری عبدالخالق سہارنپوری ؒ تا جک چھچھ اٹک( سابق استاذ حفظ و تجوید مدینہ منورہ)۔

۲۔            مولانا قاری عزیزالرحمن صاحب نقشبندی  جامع مسجدشاہ جمال فیض باغ لاہور۔

۳۔            مولانا حسن الرحمن صاحب تلمیذ حضرت علامہ سید محمد یوسف بنوری ؒ مہتمم جامعہ یوسفیہ بنوریہ کراچی۔

۴۔            برادرِ مکرم مولانا قاری محمد عارف صاحب رحمہ اللہ ایم اے ایم او ایل (سابق خطیب کے ای میڈیکل کالج لاہور)۔

۵۔            مولانا قاضی مفتی حافظ عبدالحلیم ؒ بن حضرت مولانا عبدالکریم صاحب کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان( سابق مفتی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ)

۶۔            مولانا شیراز صاحب فاضل بنوری ٹائون کراچی۔

۷۔            حاجی ریاض احمد چودہری صاحب سابق استاذ گورنمنٹ ہائی سکول کسلیاں پنڈدادنخان جہلم۔

۸۔            حضرت الحاج قاری افضال الحق صاحب ؒبن حضرت قاری فضل کریم صاحبؒ بانی مدرسہ تجوید القرآن رنگ محل لاہور۔

۹۔            ڈاکٹر عبدالشکور عظیم صاحب سابق میڈیکل آفیسر سول ہسپتال سناواں کوٹ ادّومظفرگڑھ چاروں سلسلوں میں۔

۱۰۔           پروفیسر احمد معاذ: نواسہ انجینئرحضرت قاری محمد رفیع صاحب سابق مہتمم مدرسہ تجوید القرآن رنگ محل لاہورچاروں سلسلوں میںمجازِ بیعت ۔

۱۱۔           پروفیسر حافظ بشیر حسین صاحبؒ  نواں شہر ایبٹ آباد چاروں سلسلوںمیں ۔

۱۲۔           الحاج بشیر احمد صاحبؒ زرگر کوٹ ادّو مظفرگڑھ۔چاروں سلسلوں میں۔

۱۳۔          مولانا عبدالغفار مدنی  ؒ(سابق اُستاذ دارالعلوم کبیر والا خانیوال)چاروں سلسلوں میں(25فروری2020کو مکہ مکرمہ میں وصال ہوا اور26فروری 2020 کو بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی) ۔انہوں نے اپنے تمام سلسلوں کی مجھے اجازت دی اور میں نے ان کے ارشاد پر انہیں اجازت دی۔

۱۴۔          مولانامفتی محمد نوید صاحب حال کراچی چاروں سلسلوں میں۔

۱۵۔          مولانا عبدالشکورصاحب نقشبندی( نواسہ حضرت مولانا غلام حبیب ؒ صاحب چکوال) چاروں سلسلوں میں۔

۱۶۔           مولانا ایاز احمد حقانی( مہتمم جامعہ اسلامیہ فریدیہ کا نگڑہ شب قدر چارسدہ)۔

۱۷۔          پروفیسر قاضی محمد طاہر الہاشمی ؒ(خطیب جامع مسجد حویلیاں)انہیں قادری سلسلہ میں اپنے والدگرامی سے اجازت تھی باقی تین سلسلوں کی اجازت دے دی گئی۔

۱۸۔          جناب نور احمد صاحب( جی بلاک ماڈل ٹائون نزد عید گاہ لاہور حال کینیڈا)۔

 ۱۹۔      مولانا مفتی محمد نعمان بن مولانا مفتی قاری رشید احمد بن حضرت مولانا مفتی بشیر احمد پسروری رحمہمااللہ۔

۲۰۔          مولانا عبدالقیوم حقانی شیخ الحدیث جامعہ ابوہریرہ خالق آباد ،نوشہرہ ۔چاروں سلسلوں میں۔

۲۱۔           مولانا شکیل احمد عثمان صاحب (فاضل جامعہ اشرفیہ خطیب مسجد ابو سفیان فرید ٹائون ساہیوال

۲۲۔          پروفیسرقاری مسعود الحسن (فاضل جامعہ اشرفیہ  جامعہ عثمانیہ سیدنا ابو بکر صدیق  ؓ صدیق مارکیٹ  پتوکی ضلع قصور)

۲۳ ۔         پروفیسرمولانا قاری عبدالصمد (خطیب عیدگاہ جی بلاک ماڈل ٹائون لاہور)۔

۲۴۔          مولانامفتی خواجہ سعیدالرحمن صاحب امام و خطیب جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی۔

۲۵۔          مفتی محمد کمال بن عبدالودود صاحب سہراب گوٹھ سکندر گوٹھ محلہ عثمان آباد سپر ہائے وے  مدرسہ ابن خلدون الاسلامیہ کراچی۔

۲۶۔          مفتی محمد صادق الرحمن بن مولوی فضل ودود صاحب ضلع چارسدہ تحصیل شبقدر گائوں مردانہ۔

۲۷۔          مولانا مفتی شفیع الرحمن صاحب سابق خطیب جامع عثمانِ غنی ڈیفنس کراچی ۔

۲۸۔          مولانا حافظ محمد نسیم صاحبؒ بن مولانا قاضی عبد الکریم صاحب نجم المدارس کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان ۔

۲۹۔          مولانا محمد طیّب صاحب بن مولانا فضل منان عمر زئی چار سدہ پشاور۔

۳۰۔          جناب میر احمد صاحب بن مولانا محمد احمد ؒ  مفسر درسِ قرآن کراچی۔

۳۱۔          حضرت مولانا مجاہد الحسینی ؒفاضل جامعہ اسلامیہ ڈابھیل سورت فیصل آباد۔

۳۲۔          حضرت مولانا مفتی عبد الرئوف صاحب غزنوی استاذ حدیث جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون کراچی نمبر ۵، خطیب مسجد طوبی ڈی ایچ اے کراچی۔

۳۳۔         قاری عبید اللہ ساجد صاحب ؒ مدرسہ احیاء السنہ فاروقہ پوسٹ کوڈ ۴۰۰۴۰ ضلع سرگودھا۔

۳۴۔         قاری ساجد بن قاری عبید اللہ ساجد، مدرسہ احیاء السنہ فاروقہ پوسٹ کوڈ ۴۰۰۴۰ ضلع سرگودھا۔

۳۵۔         جناب محمد عمر نقشبندی مراد آبادی ( انہیں مسجد نبوی میں ان کے اعتکاف کے دوران تمام سلسلوں کی اجازت دی گئی ۔ اس سے پہلے انہیں حضرت پیر عبد المالک صاحب ؒکے ایک خلیفہ عباس صاحب کی طرف سے اجازت حاصل ہے۔)

۳۶۔          جناب عزیز احمد ایم اے (سیاسیات)،مہتمم جامعہ اشرفیہ عزیزیہ لوند خوڑ تحصیل تخت بھائی ضلع مردان ۔

۳۷۔         حضرت مولانا محمد ولی رازی عثمانی صاحب بن حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانیؒ بانی دارالعلوم کراچی سابق وزیر اوقاف سندھ کراچی۔

۳۸۔         کرنل سید قابل شاہ ترمذی صاحب، ساکن دھمتوڑ ایبٹ آباد۔

۳۹۔          پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد صاحب ، سابق استاذ و صدر شعبہ اناٹمی خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور۔

۴۰۔          سلطان حنیف صاحب اورک زئی ، ڈی آئی جی (ریٹائرڈ)، مکان نمبر 74، سٹریٹ 11، نیو شامی روڈ پشاور کینٹ۔

۴۱۔           شیخ حرم مکہ مکرمہ حضرت مولانا محمد خیر محمد مکی صاحب دامت برکاتہم۔

۴۲۔          قاری محمد عبد اللہ صدیقی بن حضرت حافظ مفتی عرفان احمد صاحب (مجازِ صحبت حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ)۔

۴۳۔         مولانا نثار الحسینی صاحب ؒ حضرو اٹک ۔

۴۴۔         مفتی غلام مصطفی بانی و مہتمم دارالعلوم محمدیہ حنفیہ احسن المدارس صمدپورہ نزد پیر جمالی پارک محبوب ولاز اوکاڑہ۔ 

۴۵۔         ڈاکٹر ابو المحاسن یوسف بن العارف باللہ العلامہ المربی علی محمد کوناتی القادری مالی موریطانیہ

۴۶۔          الشیخ حسین بن عمار الحسینی الشافعی القادری من سوریا ومقیم فی الترکیہ

۴۷۔         مولانا عبد المالک ندوی

۴۸۔         الشیخ شہاب الدین بن احمد الخزرجی البغدادی العراقی

۴۹۔          مفتی احسان الحق جامعہ حفصہ ماڈل کالونی کراچی ۔

۵۰۔          مولانا عزیز الرحمن جالندھری بن حضرت مولانا محمد علی جالندھری ناظم اعلیٰ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان۔

۵۱۔          حضرت مولانا قاری محمود احمد صاحب فاضل خیر المدارس شاگرد رشید حضرت مولانا خیر محمد صاحب مدرس خیر المدارس ملتان۔

۵۲۔          حضرت مولانا مفتی محمد عبد الجلیل صاحب رحمہ اللہ (۱۹۳۶۔۲۰۲۲ء) سابق شیخ الحدیث مدرسہ مظاہر العلوم کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ۔

۵۳۔          مولانا قاری محمد اسحٰق صاحب شعبہ تجوید و قرأت دارالعلوم کراچی۔

تصانیف :

قرآنی علوم و تفسیر

۱۔    تفسیر سورۃ لقمان ۴۰ صفحات شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
۲۔    تفسیر سورۃ الحجرات ۳۲ صفحات شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
۳۔    تفسیر سورۃ العصر ۳۹ صفحات شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
۴۔    تفسیر سورۃ الفلق ۱۲ صفحات شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
۵۔    تفسیر سورۃ الناس ۸  صفحات شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
۶۔    فرمان الہٰی۱،  ۲ ۶،  ۵ صفحات شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
۷۔    فیوض القرآن    (علامہ محمد علی الصابونی کی صفوۃ التفاسیر سے تمام قرآنی سورتوں کا خلاصہ عربی سے اردو)
۸۔    تعارف قرآن    (جمع و تدوین،  حفاظت،  عربی،  اردو،  فارسی اور پشتو تفاسیر کا تعارف )
صفحات ۳۸۴،  پہلا ایڈیشن مکتبہ مدنیہ دوسرا فرنٹیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۹۔    تعارف قرآن     ۲۴ صفحات شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
۱۰۔    تعارف قرآن     ۸۰ صفحات پاکستان بک سینٹر اردو بازار لاہور
۱۱۔    فیوض القرآن

حدیث شریف

۱۔    جواہر الحدیث (حصہ اول مع ترجمہ) ۱۶ صفحات شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
۲۔    جواہر الحدیث(حصہ دوم مع ترجمہ و تشریح) شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
پاکستان بک سینٹر،  ادارۃ القرآن کراچی
۳۔    جواہر الحدیث(حصہ سوم مع ترجمہ و تشریح) شفیق سنز بوہری بازار صدر کراچی
پاکستان بک سینٹر،  ادارۃ القرآن کراچی
۴۔    جواہر الحدیث(حصہ چہارم مع ترجمہ و تشریح) ۱۱۲صفحات سیرت پبلشرز گلشن اقبال کراچی
۵۔    کتاب الجہاد لابن بطہ حنبلیؒ ( م ۳۸۷ھ اردو ترجمہ ) ۵۵صفحات فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۶۔     آنحضرت  ﷺ  کی ۵۵ وصیتیں اردو ترجمہ ۱۷۲ صفحات فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
؍؍ ؍؍ ؍؍ ۵۶ صفحات نیشنل بک سروس اردو بازار لاہور
؍؍ ؍؍   (عربی عبارات مع اردو ترجمہ) ۱۵۰ صفحات ۲۰۱۸ء مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
۷۔     اربعین نوویؒ   اردو ترجمہ و تشریح پاکستان بک سینٹر لاہور
۸۔       فضائل الاعمال نیشنل بک سروس اردو بازار لاہور
؍؍ ؍؍(عربی عبارات مع اردو ترجمہ) ۴۴۸ صفحات ۲۰۱۸ء مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی

سیرت

۱۔    سیرۃ المصطفٰی  ﷺ ۶۴ صفحات
۲۔    خطبات سیرت ۱۶۰ صفحات حاجی محمد صدیق اردو بازار لاہور
۳۔    خطبات سیرت ۸۰ صفحات شفیق سنز کراچی
۴۔    نبی اکرم  ﷺ فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۵۔    نور مصطفٰی  ﷺ  کی جھلکیاں جنرل محمود شیت خطاب کی کتاب و مضات من نور المصطفٰی ﷺکا
اردو ترجمہ(حرا بکڈپو راولپنڈی،  ۱۳۲ صفحات،  پاکستان بک سینٹر،  
           سیرت پبلشرز،  چوتھا ایڈیشن،  پانچواں جی ایچ کیوپنڈی ۱۳۲ صفحات)
۶۔    آنحضرت  ﷺ  بہ حیثیت سپہ سالار جی ایچ کیو راولپنڈی
۷۔    سیرۃ النبی  ﷺ ۲۳ صفحات شفیق سنز کراچی
۸۔    فضائل درود شریف ۵۵ صفحات شفیق سنز کراچی
۹۔    فضائل درود شریف ۹۶ صفحات مجلس نشریاتِ اسلام کراچی    

قراء ت

۱۔    جدید قرآنی قاعدہ۔۱       ۱۶صفحات       پاکستان بک سینٹر لاہور،  صدیقی ٹرسٹ کراچی،  شفیق سنز
۲۔    جدید قرآنی قاعدہ۔۲                پاکستان بک سینٹر لاہور
۳۔    کتاب التجوید       ۸۰ صفحات      سیرت پبلشرز پانچواں ایڈیشن،  پشاور ٹیکسٹ بورڈ
۴۔    نصاب برائے قرأ                تعلیم القرآن ٹرسٹ راہوالی گوجرانوالہ
۵۔   تذکرۃ القرأ۔۱       ۱۳۹صفحات      حرا بکڈپو راولپنڈی
۶۔   تذکرۃ القرأ۔۲       ۱۳۹صفحات      ادارہ تالیفات اشرفیہ،  طیب اکیڈمی ملتان

جہاد فی سبیل اللہ

۱۔    جہاد فی سبیل اللہ ۲۵۶ صفحات فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۲۔    مقالات جہاد شفیق سنز کراچی
۳۔    نفسیاتی جنگ اور اسلامی تعلیمات ۱۲ صفحات شفیق سنز کراچی
۴۔    مجاہدین اسلام کو ہدایات ۱۳ صفحات شفیق سنز کراچی
۵۔    اسلام میں مجاہد کا مقام مکتبہ مدینہ لاہور،  صدیقی ٹرسٹ کراچی،
شفیق سنز کراچی
۶۔    سٹیٹس آف مجاہد شفیق سنز کراچی
۷۔    آنحضرت ﷺ کے عسکری خطبات  ۱۶ صفحات شفیق سنز کراچی
۸۔    اسلام میں شہید کا مقام۔۱ ۱۲ صفحات شفیق سنز کراچی
۹۔    اسلام میں شہید کا مقام۔۲ ۱۲۴ صفحات جی راولپنڈی
۱۰۔    میدان جہاد میں مسلم خواتین کا کردار ۳۶ صفحات شفیق سنز کراچی
۱۱۔    جہاد اور مجاہدوں کے فضائل ۳۳ صفحات فرنٹئیر پبلشنگ ،  شفیق سنز کراچی
۱۲۔    جہاد اور مجاہدوں کے فضائل اردو ترجمہ  ۳۳ صفحات ادارۃ القرآن کراچی،  شفیق سنز کراچی
۱۳۔   جذبہ جہاد جنرل محمود شیت خطاب ۶۰ صفحات شفیق سنز کراچی
        اردو ترجمہ
۱۴۔   اسلام اور قوت ڈاکٹر عبد الرزاق ۱۲۰ صفحات شفیق سنز کراچی
       اردو ترجمہ
۱۵۔    لشکر نبی  ﷺ  کی تاریخ ۲۷ صفحات شفیق سنز کراچی
۱۶۔    مجاہد کے اخلاق ۱۰صفحات شفیق سنز کراچی
۱۷۔    افواج پاکستان قائد اعظم کی نظر میں  ۱۲ صفحات شفیق سنز کراچی
۱۸۔    تحفہ افواج اسلام (دو جلدیں) ادارۃ القرآن کراچی
۱۹۔    نامور مسلم سپہ سالار مکتبہ مدینہ لاہور،  ادارۃ القرآن کراچی،
جی ایچ کیو،  راولپنڈی چوتھا ایڈیشن
۲۰۔    اسلامی جہاد شفیق سنز کراچی
۲۱۔    جہاد اور خواتین ۴۰ صفحات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور

اسلامیات

۱۔    اسلام کا نظام حیات ۴۱۹صفحات        پاکستان بک سینٹر،  نعمانی کتب خانہ لاہور
۲۔    فلسفہ اسلامی عقائد         پاکستان بک سینٹر ،  فرنٹئیر پبلشنگ،  راولپنڈی
۳۔    ارکان اسلام ۱۱۲ صفحات          شریف کمپلیکس لاہور،  جی ایچ کیو راولپنڈی
۴۔    فلسفہ عید قربان        جمعیت قوت اسلام لاہور
۵۔    آداب ملاقات        جمعیت قوت اسلام لاہور
۶۔    آداب طعام        پاکستان بک سینٹر
۷۔    مسواک کی اہمیت        پاکستان بک سینٹر
۸۔    آداب طہارت ۱۶صفحات          شفیق سنز کراچی
۹۔    دعائیں ۴۸ صفحات          پاکستان بک سینٹر،  شفیق سنز کراچی
۱۰۔  دعائیں(۲۰۱۶ء) ۵۶ صفحات          مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
۱۱۔    حقیقت توبہ        حویلیاں ایبٹ آباد
۱۲۔    حقوق والدین        پاکستان بک سینٹر لاہور
۱۳۔    حقوق اولاد        پاکستان بک سینٹر لاہور
۱۴۔    نماز مترجم        پاکستان بک سینٹر لاہور
۱۵۔    حج کے پانچ دن        پاکستان بک سینٹر لاہور
۱۶۔    ذکر اللہ کی اہمیت        لاہور اور عالمی ادارہ تبلیغ ملتان
۱۷۔    آداب معاشرت        چکوال،  کاکول ایبٹ آباد
۱۸۔    پڑوسیوں کے حقوق        لاہور
۱۹۔    دینی مقالات ۳۵۱ صفحات        فرنٹئیر پبلشنگ لاہور
۲۰۔    دینی مقالات ۱۹۰ صفحات        پاکستان بک سینٹر لاہور
        اردو ترجمہ از شیخ عبد العزیز بن باز
۲۱۔    دینی مقالات        پاکستان بک سینٹر لاہور
        اردو ترجمہ از شیخ محمد بن عبد الوہاب
۲۲۔    اسلامی حقوق ۶۰ صفحات        پاکستان بک سینٹر ،  فرنٹیئر پبلشنگ،
        اردو ترجمہ از شیخ صالح بن عثیمین         شفیق سنز کراچی
۲۳۔    اسلام پر عمل ۳۲ صفحات        پاکستان بک سینٹر ،  شفیق سنز
        شیخ عبد المحسن کے عربی مقالہ کا اردو ترجمہ
۲۴۔   قرآن و سنت پر عمل ۴۳ صفحات        شفیق سنز کراچی
        شیخ عبد المحسن کے عربی مقالہ کا اردو ترجمہ
۲۵۔    اسلامی تعلیمات ۸۰ صفحات        شفیق سنز کراچی
۲۶۔    بڑی کامیابی ۴۲ صفحات        شفیق سنز کراچی
۲۷۔    اسلام اور سائنس ۳۲ صفحات        شفیق سنز کراچی
۲۸۔    سچ بولو ۱۵ صفحات        شفیق سنز کراچی
۲۹۔    مومن کی صفات (۱۔۲) ۱۶،  ۴۰ صفحات      شفیق سنز کراچی
۳۰۔    حضو ر  ﷺ  کی زندگی ۲۶ صفحات        شفیق سنز کراچی
         کھلی کتاب ہے
۳۱۔    حضور  ﷺ  کی سچی پیروی ۲۴ صفحات        شفیق سنز کراچی
۳۲۔    دنیا فانی ہے ۲۲ صفحات        شفیق سنز کراچی
۳۳۔    ایمان و عمل ۱۶ صفحات        شفیق سنز کراچی
۳۴۔    اللہ کی رضا حاصل کرنا ۱۶ صفحات        شفیق سنز کراچی
۳۵۔    اسلام اور تجارت        شفیق سنز کراچی
۳۶۔    تقوٰی ہر نیکی کی بنیاد ہے        مظہری کتب خانہ کراچی،  شفیق سنز کراچی
         شیخ عبد العزیز کے مقالہ کا اردو ترجمہ
۳۷۔    خون ناحق قرآن و سنت کی ۳۴ صفحات        شفیق سنز کراچی
         روشنی میں
۳۸۔    اساتذہ کے لیے رہنما اصول ۳۲ صفحات        شفیق سنز کراچی
۳۹۔    خطبات تبوک۔ ۱ ۱۱۵ صفحات        فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی لاہور
۴۰۔    خطبات تبوک۔۲ ۱۶۴ صفحات        شفیق سنز کراچی
۴۱۔    عمل کی دعوت و تلقین ۱۶ صفحات        شفیق سنز کراچی
۴۲۔    اسلامیات لازمی ۴۰ صفحات  پشاور ٹیکسٹ بورڈ
         برائے میٹرک پشاور بورڈ (ایک حصہ)
۴۳۔    دعائیں ۵۶ صفحات         مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی

عربی سے اردو تراج

۱۔    مصر کے قومی شاعر احمد شوقی کے الھمزیۃ النبویہ کا اردو ترجمہ و تشریح مکتبہ علمیہ لاہور بڑا سائز
۲۔    قصائد سیدنا احسانؓ اردو ترجمہ و تشریح جمعیت قوت اسلام لاہور
۳۔    مصر کے شاعر حافظ ابراہیم کے ’’ذکری الشاعرین‘‘  کا اردو ترجمہ و تشریح جمعیت قوت اسلام لاہور
۴۔   مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کی قصص الانبیاء کے ۲۰۷ صفحات مکتبہ مدینہ لاہور،  
      چار حصوں کا ترجمہ صدیقی ٹرسٹ
۵۔  عربی میں نعتیہ کلام ۴۰۰ صفحات مکتبہ رشیدیہ
الرشید نعت نمبر ج۔۱
۶۔  مدینہ کے والی ۲۴ صفحات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی
      (شیخ احمد یٰسین مدنی کی عربی کتاب کا اردو ترجمہ)
۷۔  مخلوط تعلیم الحسن لاہور (ماہنامہ)
      (شیخ عبد العزیز بن باز کے عربی مقالہ کا اردو ترجمہ)
۸۔  طریق الجنان (جنت کا راستہ) ۳۰ صفحات ۲۰۱۸ء مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
(ابو عبد الرحمن کی کتاب طریق الجنان کا اردو ترجمہ)
۹۔َ   اَسْمَائُ اللّٰہِ الْحُسْنٰی ۱۰۴ صفحات ۸۲۰۱۸ مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی

تاریخ و سوانح

۱۔    شیخ عبد القادر جیلانی  ؒ   (کئی قسطوں میں)        خدام الدین لاہور
۲۔    مشاہیر علما  جلد۔۱ ۶۶۴صفحات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۳۔    مشاہیر علما  جلد۔۲ ۹۹۸صفحات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۴۔    مشاہیر علما  جلد۔۳ ۲۴۳صفحات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۵۔    مشاہیر علما  مزید چار جلدیں طیب اکیڈمی ملتان
۶۔ٍ     مشاہیر علما جلد ۸  ۲۹۵صفحات کراچی
۷۔    علمائے ہزارہ ۳۱۸صفحات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۸۔    علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۹۔    معاصرین اقبال ۱۲۰۶صفحات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۱۰۔    سوانح قاری فضل کریم صاحبؒ مجلس ابنائے قدیم مدرسہ تجوید القرآن
موتی بازار لاہور، دوسرا ایڈیشن ۲۰۱۵ء مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈ لاہور
۱۱۔    سوانح مولانا محمد رسول خان ہزارویؒ           ۱۷۶ صفحات پاکستان بک سینٹر اردو بازار لاہور
۱۲۔    سوانح حضرت قاری محمد عبد المالک صدیقی  ؒ     ۳۷۶صفحات پاکستان بک سینٹر اردو بازار لاہور
۱۳۔    مولانا مفتی بشیر احمد پسروریؒ اور ان کے خلفاء    ۱۱۲صفحات پاکستان بک سینٹر اردو بازار لاہور
۱۴۔    شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوریؒ اور ان کے خلفاء   پاکستان بک سینٹر اردو بازار لاہور
۱۵۔    غازی عبد القیوم شہید ہزارویؒ  (دوسرا ایڈیشن)  ۱۶صفحات شفیق سنز کراچی
۱۶۔    حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ اور ان کے خلفاء ۱۱۲صفحات مجلس نشریات اسلام کراچی
۱۷۔    حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ اور ان کے خلفاء مجلس نشریات اسلام کراچی
۱۸۔    مشاہیر علمائے سرحد (۱۸۰۰ء  ۔  ۱۹۹۷ء) مجلس نشریات اسلام کراچی
۱۹۔    مقالہ مشاہیر علمائے سرحد  (۱۸۵۷۔ ۱۹۷۷ء) ۸۱۳ صفحات مکتبہ عمر فاروق شاہ فیصل کالونی کراچی
۲۰۔    مولانا رشید احمد گنگوہی ؒ اور ان کے خلفاء ۱۴۴صفحات ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
۲۱۔    حضرت مولانا خلیل احمد مہاجر مدنی  ؒ اور ان کے خلفاء مکتبہ عمر فاروق شاہ فیصل کالونی کراچی
۲۲۔    سوانح کیپٹن محمد جاوید اختر شہیدؒ ۲۱۲صفحات طیب اکیڈمی ملتان
۲۳۔    علما کی کہانی خود ان کی زبانی  (جلد ۱۔۲) طیب اکیڈمی ملتان
۲۴۔    علمائے پاکستان کی تفسیری خدمات فرنٹئیر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
۲۵۔    تذکرہ حضرت مولانا شاہ عبد الغفور عباسی مدنی ۱۰۴صفحات صدیقی ٹرسٹ کراچی
۲۶۔    سوانح پروفیسر غازی احمد زیر طبع
۲۷       اساتذہ دار العلوم دیوبند زیر طبع
۲۸۔    تذکرۂ اسلاف (۱۔۸) ۵۱۰صفحات صدف پبلشرز کراچی
۲۹۔    پاک و ہند کے عربی شعرا زیر طبع صدیقی ٹرسٹ کراچی
۳۰۔    اساتذتی (میرے اساتذہ کرام)           ۲۰۰۴ صدف پبلشرز کراچی
۳۱۔    مشاہیر کے خطوط زیر طبع
۳۲۔    مکاتیب حضرت مولانا قاضی محمد زاہد الحسینی صاحب ؒ پہلا  ایڈیشن مجلس نشریاتِ اسلام کراچی
دوسرا ایڈیشن مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
۳۳۔    مکاتیب علامہ سید محمد یوسف بنوریؒ
۳۴۔    یادگار خطوط مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
۳۵۔    نوازش نامے زیر ترتیب
۳۶۔    تبصرے مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
۳۷۔   تذکرے زیر طبع
۳۸۔   میرے مطبوعہ مضامین زیر طبع
۳۹۔   میرے چند اساتذہ کرام ۲۰۱۸ء مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
۴۰۔   پروفیسر مولانا قاضی محمد احمد صاحب ایبٹ آبادی۔ مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
۴۱۔    پروفیسر غازی احمد صاحب a(سابق کرشن لال) مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
۴۱۔   دیوان مولانا قاضی غلام سرور خاکؔ، خاکی مانسہرہ۔ زیر ترتیب

تاریخ و سوانح عربی

۱۔    مشاہیر علما باکستان  ۱۔۲  (عربی ) صدف پبلشرز کراچی
۲۔    دیوان الشیخ نقیب احمد پاکستان بک سینٹر اردو بازار لاہور
۳۔    دیوان الشیخ عبد المنان الدھلوی زیر طبع
۴۔    دیوان الشیخ عبد الرحمن اٹکی زیر طبع
۵۔    القراء ۃ العربیہ ۲۵۸صفحات مکتبہ مدینہ اردو بازار لاہور،  
مجلس نشریات اسلام کراچی
۶۔    کیف نتکلم بالعربیہ مجلس نشریات اسلام کراچی
۷۔    افعال ۱۶صفحات شفیق سنز کراچی
        مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کی کتاب قصص النبین ج۔۱ میں آنے والے افعال کا اردو ترجمہ
۸۔    جدید عربی قاعدہ (۱۔۵) سیرت پبلشرز گلشن اقبال کراچی
۹۔    عربی کی پہلی اور دوسری کتاب سیرت پبلشرز گلشن اقبال کراچی
۱۰۔    جدید عربی خوشخطی (۱۔۴) سیرت پبلشرز گلشن اقبال کراچی
۱۱۔    القراء ۃ والاناشید کراچی
٭   مسنون دعائیں ٭  فلسفہ اسلامی عقائد ٭  اخلاق حسنہ ٭   خواتینِ اسلام

جن حضرات سے خط کتابت رہی / رہتی ہے

1۔ حکیم حافظ محمد سعید  ، بانی ہمدرد یونیورسٹی کراچی
2۔ ڈاکٹر سید عبد اللہ ، سابق پرنسپل اور ینٹل کالج لاہور
3۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام جیلانی برق اٹک
4۔ پروفیسر مولانا غلام ربانی عزیز اٹک ، فاضل دار العلوم دیوبند اٹک (برادر بزرگ ڈاکٹر برق)
5۔ مولانا قاضی محمد زاہد الحسینی ،دارالارشاداٹک
6۔ مولانا قاضی ارشد الحسینی ، جانشین قاضی محمد زاہد صاحب
7۔ پروفیسر مولانا محمد اشرف خان پشاوری ، صدر شعبہ عربی جامعہ پشاور
8۔ بڑے بھائی جان مولانا قاری حکیم محمد عارف ، ایم اے ، خطیب کے ای میڈیکل کالج لاہور
9۔ مولانا محمد کریم ،خطیب عیدگاہ ، جی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور
10۔ مولانا قاضی عبد الحی چن پیر ہاشمی صاحب ، مرکزی جامع مسجد حویلیاں ایبٹ آباد
11۔ پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر ، اورینٹل کالج لاہور
12۔ پروفیسر صوفی محمد ضیاء الحق لاہور ، وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج لاہور
13۔ ڈاکٹر محمود محمد عبد اللہ مصری
14۔ مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر ،مدیر جامعتہ العلوم الاسلامیہ علّامہ بنوری ٹاؤن کراچی
15۔ جسٹس مولانامحمدتقی عثمانی ,دار العلوم کراچی
16۔ شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی  ؒ
17۔ مولانا سلیم اللہ خان ، صدر وفاق المدارس کراچی
18۔ مولانا مجاہد الحسینی فیصل آباد، سابق ایڈیٹر خدام الدین لاہور
19۔ مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی ،ایڈیٹر محدث لاہور
20۔ مولانا عبد الحلیم خان اثر افغانی مردانی
21۔ پروفیسر ڈاکٹر میر ولی خان ،صدر شعبۂ عربی نمل اسلام آباد
22۔ مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی ،دار العلوم کراچی
23۔ مولانا محمد ولی رازی عثمانی ،سابق وزیر اوقاف سندھ کراچی
24۔ مولانا حافظ فضل الرحیم صاحب، نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن لاہور
25۔ مولانا وکیل احمد اشرفی ،اْستاذ جامعہ اشرفیہ لاہور
26۔ مولانا قاری اظہار احمد تھانوی ،لاہور
27۔ انجینئر قاری محمد رفیع  صاحب، مہتمم مدرسہ تجوید القرآن رنگ محل لاہور
28۔ حضرت الشیخ قاری محمد ذاکر بن قاری عبد المالک ؒ ،ریاض سعودی عرب
29۔ قاری عبد المجید ایبٹ آباد ی ،بیشہ حال مدینہ منورہ
30۔ مولانا قاری سعید الرحمن ،جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ راولپنڈی ،سابق صوبائی وزیر محکمہ اوقاف
31۔ لیفٹیننٹ جنرل غلام محمد ملک ، چکلالہ راولپنڈی
32۔ ریاض احمد ،ساکن کسلیاں پنڈ دادن خان جہلم
33۔ مولانا عبد اللطیف ،فاضل دیوبند گنبد والی مسجدجہلم
34۔ خلیفہ حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ
35۔ مولانا عبد اللطیف ،فاضل دیوبند ہزاروی ،خطیب شاہی جامع مسجد سرائے عالمگیرگجرات
36۔ علّامہ محمد حسین آزاد ،اْستاذ لارنس کالج مری
37۔ مولانا صدیق الرحمن ،خطیب جامع مسجد مری
38۔ مولانا عاشق الٰہی مہاجر مدنی  ؒ
39۔ مولانا محمد مالک کاندھلوی ،شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور
40۔ ڈاکٹر مناظر حسین نظر ،سابق ایڈیٹر خدام الدین لاہور
41۔ مولانا احتشام الحق تھانوی
42۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود ،صدر شعبۂ عربی پشاور یونیورسٹی
43۔ مولانا قاری رشید الحسن ،امام جامع مسجد بنوری ٹاؤن کراچی
44۔ مولانا دوست محمد ،خطیب منگلور  مانسہرہ
45۔ مولانا محمد سرفراز خان صفدر ،گوجرانوالہ
46۔ مولاناصوفی عبد الحمید صاحب ،مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ
47۔ مولانا مفتی بشیر احمد پسروریؒ، خطیب شاہی جامع مسجد پسرور
48۔ مولانا حبیب اللہ ،فاضل دیوبند سیالکوٹی
49۔ مولاناقار ی رشید احمد پسروری ، بن حضرت مفتی بشیر احمد
50۔ مولانا شفیق الرحمن صاحب ،خطیب جامع مسجد صدر ایبٹ آباد
51۔ مولانا عبد اللہ ؒ ،خطیب لال مسجد اسلام آباد
52۔ مولانا عبد الرشید ارشد ،ایڈیٹر الرشید لاہور
53۔ حضرت قاری محمد شریف ، بانی دارالقراء ماڈل ٹاؤن بی بلاک لاہور
54۔ ڈاکٹر شیر بہادر خان پنی ،دارالشفاء سول لائنز ایبٹ آباد
55۔ قاضی محمد عبد اللہ وکیل مانسہرہ
56۔ خواص خان رئیس ہیڑاں اہل بٹل مانسہرہ
57۔ مولانا عبد اللہ خالد، خطیب جامع مانسہرہ
58۔ مولانا کریم عبد اللہ ،منڈیار  مانسہرہ
59۔ پروفیسر مولانا احمد عبد الرحمن صدیقی ،نوشہروی
60۔ مولانا قاری محمد یٰسین ،خانو خیل ڈیرہ اسماعیل خان
61۔ پروفیسر ابو بکر غزنوی ،سابق وائس چانسلرجامعہ اسلامیہ بہاولپور
62۔ پروفیسر خالد علوی ، اْستاذ شعبۂ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب لاہور
63۔ پروفیسر عتیق الرحمن بن مولانا فیوض الرحمن فاضل دیوبند اصغر مال راولپنڈی
64۔ پروفیسر عبد القیوم بٹ ،اْستاذ گورنمنٹ کالج لاہور
65۔ مولانا قاری فدا ء محمد،دارالتجوید چوک شاہ عالم لاہور
66۔ قاری بشارت علی ،انار کلی لاہور
67۔ مولانا حبیب الرحمن ہزاروی ،شیخ الحدیث جامعہ فتحیہ اچھر ہ لاہور
68۔ مولانا خلیل الرحمن ،سکندر پور ہری پورہزارہ
69۔ مولانا محمد اجمل خان ،خطیب قلعہ گوجر سنگھ لاہور
70۔ مولانا شمس الاسلام ،خطیب کالنجرہری پورہزارہ
71۔ مولانا سید عبد الجمیل عمر زئی چار سدہ
72۔ عثمان غنی بی اے ،واہ کینٹ
73۔ مولانا سید شمس الحق افغانی ،اْستاذ جامعہ اسلامیہ بہاولپور
74۔ مولانا عبد الحق اکوڑوی ،شیخ الحدیث دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک
75۔ پرفیسرحافظ نور الحسن خان ،استاذ اورینٹل کالج لاہور
76۔ مولانا قاری محمد اسحٰق ،کراچی
77۔ مولانا حبیب الرحمن محدث اعظمیؒ
78۔ مولانا رشید احمد اعظمی بن مولانا حبیب الرحمن اعظمی ؒ
79۔ علّامہ سید محمد یوسف بنوری ، بنوری ٹاؤن کراچی
80۔ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی صاحب اچھرہ لاہور
81۔ مولانا معروف شاہ شیرازی ،ایم اے ایل ایل بی ،ہزاروی مانسہرہ
82۔ مولانا ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب ، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد
83۔ پروفیسر مولانا انوار الحسن شیر کوٹی ،فاضلِ دیوبند فیصل آباد
84۔ ڈاکٹر شیر علی شاہ مدنی ، شیخ الحدیث دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک
85۔ مولانا سمیع الحق  ،مہتمم دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک
86۔ پروفیسر ڈاکٹر مولانا عبد الدیان کلیم ،اْستاذ اسلامیہ کالج پشاوریونیورسٹی
87۔ مولانا فضل الرحمن نقش بندی ،جامع مسجد سول کوارٹرز پشاور
88۔ مولانا حسن جان مدنی ،سابق ممبر قومی اسمبلی ، شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ صدر پشاور
89۔ مولانا فضل دیان ؍ فضل منان ، چارسدہ
90۔ مولانا محمد داؤد جان ،ترنگزیٔ چار سدہ
91۔ مولانا عبد اللہ کاکا خیل بن مولانا عبد الحق نافع گل شاہ فیصل ،عالمی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
92۔ پروفیسر مولانا عبد القدوس قاسمی ،سابق صدر شعبہ اسلامیات پشاور یونیورسٹی
93۔ قاضی حسین احمد ،امیر جماعت اسلامی پاکستان
94۔ پروفیسر عبد الشکور صاحب ، استاذ اسلامیہ کالج پشاوریونیورسٹی
95۔ مولانا غلام غوث ہزاروی ،ناظم جمعیتہ علما ِ اسلام ،سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان
96۔ مولانا مفتی محمود ،شیخ الحدیث قاسم العلوم ملتان، سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان
97۔ مولانا عبید اللہ المفتی ،مہتمم جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن لاہور
98۔ مولانا خلیل احمد ،فاضل دیوبند ، اْستاذ گورنمنٹ ہائی سکول بفہ مانسہرہ
99۔ شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان صاحب ، دار العلوم تعلیم القرآن راولپنڈی
100۔ مولانا عبد الشکور دین پوری خان پور  رحیم یار خان
101۔ مولانا قاضی احسان احمد شجاع آبادی ملتانی
102۔ مولانا عبد القیوم ہزاروی ، اْستاذ نصرۃ العلوم گجرانوالہ
103۔ مولانا محمد علی جالندھری ،امیر ختم نبوت ملتان
104۔ مولانا سید حامد میاں ،شیخ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور
105۔ مولانا محمد اسماعیل ذبیح ،خیبر ہوٹل پشاور
106۔ پروفیسر محمدایوب صابر ،گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد
107۔ سید عبد الواجد رضوی ،ایڈوکیٹ الرضا ایبٹ آباد
108۔ صالح بن احمد ،ایڈوکیٹ ایبٹ آباد
109۔ مولانا مدراراللہ مدرار نقشبندی ،خطیب مردان
110۔ مولانا محمد شعیب نقشبندی ،خطیب مردان
111۔ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد غفاری بہاولنگر، سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان
112۔ پروفیسر مولانا لطافت الرحمن سواتی ،جامعہ اسلامیہ بہاولپور
113۔ پروفیسر سعید الدین شیر کوٹی ،پشاور
114۔ پروفیسر محمد اسلم ،صدر شعبہ تاریخ پنجاب یونیورسٹی لاہور
115۔ پروفیسر احمد سعید ،ایم اے او کالج لاہور
116۔ حضرت سید نفیس شاہ صاحب راوی روڈ لاہور
117۔ ڈاکٹر محمد حسین لِلّٰہی گجر خان راولپنڈی
118۔ مولانا نصر اللہ خان خازن گجرات
119۔ مولانا اکبر شاہ بخاری ،ڈیرہ غازی خان
120۔ ڈاکٹر صغیر حسن معصومی ، ادارہ تحقیقاتِ اسلامی  اسلام آباد
121۔ مولانا خلیل الرحمن مظاہری کراچی
122۔ مولانا زین العابدین ہزاروی پاکستان منٹ لاہور
123۔ مولانا عبد الحکیم ،سابق ایم این اے راولپنڈی
124۔ پروفیسر ڈاکٹر قاضی مبارک ،صدر شعبہ عربی جامعہ پشاور
125۔ مولانا منظور احمد چینوٹی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی
126۔ مولانا ڈاکٹر ساجد الرحمن صدیقی ،دار العلوم کراچی
127۔ حافظ احسان الحق ،سیشن جج لاہور
128۔ مولانا ڈاکٹر انوار اللہ مردانی
129۔ مفتی عبد الحلیم کلاچی ،ڈیرہ اسماعیل خان
130۔ مولانا علاء� الدین ،ڈیرہ اسماعیل خان
131۔ پیر سید نصیر الدین ،گولڑہ  شریف
132۔ مفتی سید سیاح الدین ،کا کا خیل فیصل آباد
133۔ مفتی عطا محمد چودھوان ڈیرہ اسماعیل خان
134۔ مولانا کوثر نیازی ،سابق وفاقی وزیر
135۔ حاجی محمد سعید ،دارالسعید حویلیاںایبٹ آباد
136۔ پروفیسر قاضی محمد طاہر ہاشمی  ،گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد،و اعزازی خطیب مرکزی جامع مسجد حویلیا ں ایبٹ آباد
137۔ پروفیسر حافظ بشیر حسین ،گورنمنٹ کالج نتھیا گلی ایبٹ آباد
138۔ مولانا عبد الغنی ،مکتبہ شمس الحق افغانی بہاول پور
139۔ مولانا سید سعید احمد نقشبندی بہاولپوری
140۔ مولانا عطا ء اللہ بہاولپوری
141۔ مولانا اسرار الحق ،فاضل دیوبند بہاولپوری
142۔ مولانا سید عبد المْعز ،استاذ گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ
143۔ مولانا عبد القیوم حقانی ،جامعہ ابوہریرہ نوشہرہ
144۔ مولانا محمد ابراہیم فانی ،اْستاذ دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک
145۔ مولانا حیدر علی مینیٔ ،جامعہ عائشہ للبنات صوابی
146۔ مفتی محمد فرید ،دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک
147۔ مولانا قاضی شمس الدین درویش ہری پور ہزارہ
148۔ مفتی عبد الشکورترمذی  سرگودھا
149۔ مفتی عبد القدوس ترمذی سرگودھا
150۔ مولانا عبد اللہ ،دار العلوم بکھر
151۔ پروفیسر حافظ عبد اللہ ،سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج بکھر
152۔ قاری افضال الحق بن قاری فضل کریم جیا موسیٰ شاہدرہ
153۔ مولانا نعیم الدین ،جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ لاہور
154۔ مولانا رشید میاں ،جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ لاہور
155۔ مفتی غلام الرحمن ،جامعہ عثمانیہ پشاور کینٹ
156۔ قاری عمر خطاب نقشبندی کراچی
157۔ پروفیسر بشیر احمد سوز ،سابق استاذ برن ہال کالج ایبٹ آباد
158۔ مولانا فداء الرحمن درخواستی ،انوار القرآن کراچی
159۔ ڈاکٹر ابرار احمد بگوی لاہور
160۔ پروفیسر محمد اسلم ملک ،ماڈل ٹاؤن لاہور ، صدر شعبہ اسلامیات جامعہ پنجاب سابقاً
161۔ قاری  حبیب الرحمن زاہد ،اْستاذ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور
162۔ پروفیسر ڈاکٹر اختر راہی اسلام آباد
163۔ مولانا فضل ربی ندوی ،مجلس نشریات اسلام کراچی
164۔ مولانا نور الحق ندوی پشاوری، سابق وی سی جامعہ اسلامیہ بہاولپور
165۔ پروفیسر ڈاکٹر مولانا عارف نسیم پشاور ،سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج
166۔ مولانا حبیب الرحمن ،فاضلِ دیوبند رستم مردان
167۔ مولانا اکر ام للہ شاہد ،سابق ڈپٹی سپیکر سرحد اسمبلی مردان
168۔ مولانا قاری فضل ربی ،صدر مدرس معہد القرآن مانسہرہ
169۔ مولانا قاری سید حسن شاہ بخاری ہزاروی مدنی  ؒ
170۔ مولانا علی اصغر ہزاروی ،خطیب شاہی مسجد لاہور
171۔ مولانا سید اصغر حسین ،فاضل دیوبند گڑھی حبیب اللہ مانسہرہ
172۔ ڈاکٹر عبد العزیز ساحر اٹک
173۔ کیپٹن عبد اللہ اٹک
174۔ مولانا قاری رضی الرحمن ،سمن آباد لاہور
175۔ حافظ احمد شاکر مکتبہ سلفیہ  ، ایڈیٹر الاعتصام لاہور
176۔ مولانا محمد ذاکر ،جامعہ محمدی شریف جھنگ
177۔ مولانا محمد نافع ،جامعہ محمدی  شریف جھنگ
178۔ مولانا سید محمد شاہد ،مہتمم مظاہر علوم سہارنپور
179۔ مولانا مفتی زین العابدین ،فیصل آباد
180۔ مولاناقاضی ضیا ء الدین ،ٹیلیفون فیکٹری ہری پور
181۔ مولانا غلام ربانی لودھی ،سرائے صالح ہری پور
182۔ مولانا سجاد حسین ،دہلی
183۔ مولانا حفیظ الرحمن ،معراج العلوم بنو
184۔ مولانا ڈاکٹر غلام محمد پشین ،بلوچستان
185۔ مولانا محمد اسحٰق قادری  ،باغبانپورہ لاہور
186۔ مولانا مفتی خلیل الرحمن بالا کوٹی ، حال خطیب جامع مسجد اے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور
187۔ مولانا محمد فیاض خان سواتی ،نصرۃ العلوم گوجرانوالہ
188۔ مولانا بہاؤالحق قاسمی ،خطیب اے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور
189۔ عطاء الحق قاسمی ،کالم نگار
190۔ ڈاکٹر نیاز احمد میو ہسپتال لاہور
191۔ پروفیسر نیاز احمد قریشی لاہور
192۔ قاری عطا ء�  اللہ ڈیروی ،دارا لترتیل مزنگ لاہور
193۔ مولانا قاری فیاض الرحمن ہزاروی ،نمک منڈی پشاور ،سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان
194۔ سید حبیب اللہ شاہ بنوری پشاوری ، اْستاذ جامعہ اسلامیہ بہاول پور
195۔ مولانا محمد ایوب ،دھمتوڑ ایبٹ آباد
196۔ مولانا صبیح الدین چار سدہ
197۔ مولانا عبد المتین ہزاروی
198۔ مولانا خان محمد ،کندیاں شریف میانوالی
199۔ مولانا قاری عبد السمیع سرگودھا
200۔ مولانا عبد الحلیم قاسمی لاہور
201۔ مفتی عزیز الرحمن اوگی ،حال مکہ مکرمہ
202۔ مولانا فضل محمد سواتی
203۔ مولانا محمد اسرائیل بالاکوٹی
204۔ مولانا محمد اسرائیل خطیب بٹگرام
205۔ مولانا عبد الشکور ایم اے ہری پور
206۔ مولانا بدیع الزمان ہزاروی لاہور
207۔ مولانا محمد سلیمان ہزاروی لاہور
208۔ مولانا حامد حسن بن شمس الحق ڈیروی کڑی شموزئی
209۔ مولانا عبد المجید بازارگئی سواتی
210۔ ڈاکٹر محمد حنیف سرحدی ،اسلام آباد
211۔ مولانا عزیر الرحمن سواتی ،دار العلوم کراچی
212۔ مولانا عزیز الرحمن ،ملکپورہ  ایبٹ آباد
213۔ مولانا ابرار شاہ ہری پور ہزارہ
214۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد امین مردانی
215۔ مولانا محمد طاہر خان ،پنج پیر مردان
216۔ مولانامعاذ الرحمن پشاوری
217۔ مولانا عبد القدوس ہاشمی ،ادارہ تحقیقاتِ اسلامی اسلام آباد
218۔ مولانا تاج محمود ہزاروی ،ایڈیٹر لولاک فیصل آباد
219۔ مولانا فضل رازق ہزاروی  ،ہری پور
220۔ مولانا قاضی عبد السلام نوشہروی
221۔ مولانا قاری محمد یعقوب ہزاروی ، جامعہ اسلامیہ راولپنڈی
222۔ مولانا سید امین الحق مردانی ،صوبائی خطیب شیخو پورہ
223۔ مولانا عبد الحمید خان ارشد ڈیروی
224۔ مولانا عبد الشکورمردانی کوئٹہ
225۔ مولانا قاضی محمد احمد پروفیسر ہزاروی
226۔ مولانا حکیم قاضی محمد یونس حویلیاں
227۔ مولانا حمید اللہ جان بنوں
228۔ مولانا قاری محمد یوسف بالاکوٹی ،گلشن اقبال کراچی
229۔ مولانا محمد فرقان بالاکوٹی لاہور
230۔ مولانا عنایت اللہ چکیسر سواتی
231۔ جسٹس ڈاکٹر فدا محمد اسلام آباد
232۔ مولانا پیر میر عالم شاہ کوہاٹی
233۔ سید عطاء اللہ شاہ ،کاکا خیل پشاور ،ریٹائرڈ پرنسپل
234۔ پروفیسر محمد حکیم ،کوہاٹ
235۔ مولانا اشرف علی قریشی ،جامعہ اشرفیہ پشاور
236۔ مولوی مظفر اقبال بن مولانا ولی اللہ مانسہروی
237۔ محمد اسحٰق بن مولانا گْل حسن ،ساکن بفہ ،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ایبٹ آباد
238۔ مولانا محمد یوسف لدھیانوی کراچی
239۔ حضرت حافظ محمد عبد اللہ درخواستی  ؒ
240۔ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ،خیر المدارس ملتان
241۔ پروفیسر حبیب الرحمن ،پرنسپل گورنمنٹ کالج ہری پور ہزارہ
242۔ ڈاکٹر شیر زمان ،اسلام آباد
243۔ مفتی منیب الرحمن ،کراچی
244۔ شیخ محمد ایوب، امام مسجد نبوی
245۔ شیخ قاری خلیل الرحمن مدنی ،مدینہ منورہ
246۔ قاری عبد لکریم کشمیری ،مدینہ منورہ
247۔ قاری محمد انور ،مدینہ منورہ
248۔ برگیڈئیر احمد عبادل الحذیفی تبوک
249۔ کرنل مطلق تبوک
250۔ شیخ عبد العزیز بن باز مفتی ،سعودی عرب
251۔ شیخ محمد صالح بن عثیمین ،سعودی عرب
252۔ جنرل محمود شیت ،خطاب الیرموک عراق
253۔ جنرل آصف نواز ،چیف آف آرمی سٹاف
254۔ جنرل اسلم بیگ ،چیف آف آرمی سٹاف
255۔ جنرل عبد الوحید کا کڑ ،چیف آف آرمی سٹاف
256۔ میجر جنرل راحت لطیف ، کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول
257۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد کمال ،ڈپٹی چیف راولپنڈی
258۔ لیفٹیننٹ جنرل عمران اللہ خان ،گورنر بلوچستان
259۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد اسلم راولپنڈی
260۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا راولپنڈی
261۔ لیفٹیننٹ جنرل عثمانی ،ڈپٹی چیف
262۔ لیفٹیننٹ جنرل حمید گل مرحوم
263۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد یوسف ،وائس چیف
264۔ لیفٹننٹ جنرل سعید الظفر
265۔ خالد اسحٰق ایڈوکیٹ کراچی
266۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی
267۔ پروفیسر محمد اسلم فیضی ،پرنسپل گورنمنٹ کالج کوہاٹ
268۔ مولانا عبد الکریم کلاچی ، ڈیرہ اسمٰعیل خان

سربراہان حکومت جن سے ملاقات ہوئی

1۔ میاں نواز شریف ،  وزیر اعظم پاکستان
2۔ میاں شہباز شیف، وزیر اعلیٰ پنجاب
3۔ چودھری سرور گورنر پنجاب
4۔ جنرل محمد ایوب خان مرحوم
5۔ جنرل ضیا الحق مرحوم
6۔ شاہ فیصل سعودی عرب رحمہ اللہ
7۔ محمد رفیق تارڑ صاحب، سابق صدر پاکستان
8۔ غلام اسحاق خان مرحوم، سابق صدر پاکستان
9۔ محترمہ بے نظیر صاحبہ ، سابق وزیر اعظم پاکستان
10۔ سردار عبد القیوم خان ، صدر آزاد کشمیر
11۔ ملک امیر محمد خان ، گورنر مغربی پاکستان
12۔ محمد اقبال خان جدون،  سابق وزیر اعلیٰ صوبہ سرحد

ایم اے کے لیے لکھے جانے والے مقالہ جات

۱۔ ناصرہ یعقوب… عنوان مفتی سیاح الدین اورینٹل کالج لاہور ایم اے عربی طالبہ۔سب سے زیادہ مواد مجھ سے اور میری تصانیف سے لیا ہے۔
۲۔ پروفیسر ابو بکر غزنوی…اورینٹل کالج لاہور ایم اے عربی کی طالبہ ناعمہ حفیظ نے زیادہ تر مواد مجھ سے لیا ہے۔
۳۔ پروفیسر عبد القیوم صاحب پر اورینٹل کالج میں لکھا جانے والا مقالہ بھی میرے تعاون اور میری تصانیف سے مواد لیا گیا ہے۔
۴۔ زینب …ایم اے اسلامیات ؍شعبۂ علوم اسلامیہ میں پیش کیا جانے والا مقالہ علمائے سرحد کی تفسیری خدمات بھی میری تصانیف اور تعاون سے لکھ کر پیش کیا گیاہے۔
۵۔ ابراہیم …ایم اے ایجوکیشن عنوان The Contribution of Col Dr. Fayouz-ur-Rahman in the Field of Educationپر پیش کیا جانے والا مقالہ میری تصانیف اور خود مجھ سے مواد لے کر مکمل کیا گیا ہے۔
۶۔ بشریٰ اسماء… دیوان ڈاکٹر صوفی ضیا ء الحق اورینٹل کالج کی طالبہ بشریٰ اسماء نے عربی زبان میں ایم اے کے لیے مقالہ کا زیادہ تر مواد مجھ سے اور میری تصانیف سے لیا ہے۔
۷۔ فوزیہ جاوید ایم اے اُردو گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد نے سید واجد رضوی کی ادبی خدمات پر مقالہ میں میرے تعاون اور مواد لینے کا بحوالہ تذکرہ کیا ہے۔

پاکستانی یونیورسٹیوں میں لکھے جانے والے تحقیقی مقالات برائے

ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ریسرچ سکالروں کی نگرانی کی یا ان کے امتحانات لیے ان کی فہرست درج ذیل ہے:
۱۔ تفسیر قرآن حکیم پر اختلاف قراء ت کے اثرات کا ایک جائزہ
محقق مقالہ برائے ایم۔ فل علوم اسلامیہ  (۲۰۰۴ء)
مقالہ نگار: حافظ رشید احمد تھانوی
رول نمبر : 7823339
جامعہ دار العلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور
نگران: ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر
ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات جامعہ پنجاب لاہور
……………
۲۔ اُم مؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی سیرت کا ایک تحقیقی مطالعہ
امید وار: انصار الدین
نگران: ڈاکٹر ریحانہ فردوس
شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ کراچی ۲۰۰۳ء
……………
۳۔ تزکیہ نفس، تجزیہ، طریق کار اور تقابل الہامی اور غیر الہامی مذاہب کی روشنی میں  (۲۰۰۹ء)
مقالہ برائے پی۔ ایچ۔ ڈی
محققہ: سعدیہ اعجاز
نگران: ڈاکٹر پروفیسر محمد عبد الشھید نعمانی
شیخ زید اسلامک سینٹر کراچی یونیورسٹی
……………
۴۔ پاکستان میں اسلامی سزائوں کے نفاذ کا جواز۔ اسلامی ریاست کے تناظر میں (تحقیقی جائزہ … برائے پی۔ ایچ۔ ڈی)
مارچ ۲۰۰۲ء
مقالہ نگار : محمد اسلم ظفر
نگران: پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید
شعبہ علوم اسلامیہ کلیہ معارف اسلامیہ۔ جامعہ کراچی
……………
۵۔ سلاطین تغلق اور اِن کے دور کے صوفیائے کرام۔ باہمی روابط اور تعلقات (برائے پی ایچ ڈی)
ستمبر ۲۰۰۲ء
تحقیق کار: حافظ سید ضیاء الدین مہروی
نگران: پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد
چیئر میں شعبہ قرآن و سنہ
شعبہ معارف اسلام کراچی یونیورسٹی
……………
۶۔ مولانا اشرف علی تھانوی کا منہج تربیت
تحقیقی مقالہ برائے ایم۔ فل علوم اسلامیہ
۱۹۹۸-۲۰۰۰ء
مقالہ نگار: محی الدین ابو بکر
رول نمبر: 9818
نگران مقالہ: ڈاکٹر محمد سعد صدیقی
اسٹنٹ پروفیسر ادارہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
……………
۷۔ حدیثِ موضوع- تاریخ-اسباب- علامات اور مشہور موضوع احادیث کا تحقیقی جائزہ
مقالہ برائے پی۔ ایچ۔ ڈی
جنوری۲۰۰۶ء
محقق: حافظ محمد اسحاق زاہد
نگران: ڈاکٹر مسرت جہاں
جامعہ کراچی
……………
۸۔ احیائے دین اور مولانا محمد منظور نعمانی  ؒ
تحقیقی مقالہ برائے ایم فل علوم اسلامیہ شعبۂ علوم اسلامیہ
۱۹۹۸- ۲۰۰۰ء
مقالہ نگار: عطاء الرحمن ملک
رول نمبر: 9813
نگران مقالہ: پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری
پرنسپل اورینٹل کالج جامعہ پنجاب لاہور
……………
۹۔ حضرت عمر فاروق  ؒ کی اجتھادی بصیرت اور عصر حاضر
برائے پی ایچ ڈی
۱۴۲۳ھ  رمضان المبارک  ؍  نومبر ۲۰۰۲ء
مقالہ نگار: ممتاز احمد سالک
اسٹنٹ پروفیسر علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
نگران تحقیق: پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت
ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سینٹر جامعہ پنجاب
……………
۱۰۔ تعمیر سیرت میں نظام عبادات کا کردار سامی مذاہب اور عصری افکار کی روشنی میں
مقالہ برائے پی۔ ایچ ۔ ڈی علوم اسلامیہ
مقالہ نگار: محمد حامد رضا
رجسٹریشن نمبر : جی ایم ۱۵۵۳
نگران: ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر
پنجاب یونیورسٹی
……………
۱۱۔ قانونی اخلاقیات کا اسلامی تصور
۱۹۹۸ء
مقالہ نگار: سید عبد المالک لیکچرار
شعبہ اسلامیات بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ
نگران: ڈاکٹر جمیلہ شوکت
علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب لاہور
……………
۱۲۔ من اوضاع اسم الفاعل اللغویۃ والنحویۃ وعلاقھا  ببلا غۃ القرآن
ذی الحجۃ ۱۴۳۳ھ  ؍  ۲۰۰۳ء
دراسۃ مقدمہ: احسان علی سید
جامعہ کراتشی
الاستاذہ  الدکتورۃ: عطیہ خلیل عرب انصاری
……………
۱۳۔ دکتور محمد ضیاء الحق الصوفی…دیوانہ و خدماتہ
الاعداد والتقدیم: بشرٰ  ی اسماء
الاشراف الاستاذ الدکتور الحافظ ظہور احمد اظہر
راقم الجلوس: رئیس قسم اللغۃ العربیۃ
طالبۃ ماجستیر: للغۃ العربیہ وادابھاعام
بجامعۃ پنجاب لاہور ۱۹۹۵ء
اس کی تحریر میں تعاون کیا گیا تھا۔
……………
۱۴۔ Al-Daa'wah
The Only Remedy of the Modern Era
Ph-D Thesis
Researcher: Sheikh Muhammad Ishtiaq
Department of Islamic Learning University of Karachi
Research Supervisor: Brig Dr. Hafiz Qari Foyouz-ur-Rehman (R)
2008
……………
۱۵۔ Al-Mawahib Al-Latifah
AL A Musnad Al-Iman Abi Hanifah
Critical Study
Ph-D Thesis
by
Sardar Ahmed
Under the supervision of
Prof. Dr. Abd-ul-Shaheed Nomani
Department of Arabic University of Karachi - 2007
……………
۱۶۔ دور الاجتھاد والتقلید فی نظام القضاء دراسۃ تاریخیۃ تعلیلیۃ
رسالۃ، مقدمہ لقسم اللغۃ العربیۃ بجامعہ کراتشی لنیل درجۃ الدکتوراہ
۲۰۰۵ء
اعداد طالب: عبد اللہ اسماعیل
اشراف الاستاذ الدکتور محمد عبد الشھید نعمانی
رئیس قسم اللغۃ العربیۃ جامعہ کراتشی۔
……………
۱۷۔ دراسۃ و تحقیق کتاب الزیادات
علی التذکرۃ المقاصد الحسنۃ والد رر المنتثرۃ فی الاحادیث المشتھرۃ
للعلامۃ الشیخ ابراہیم بن سلیمان بن محمد الجینبغی الد مشقی ۱۱۰۸ ھ
اعداد طالب : جمعان فالح سالم العازمی
اشراف: الاستاذ الدکتور محمداکرم چوہدری
والدکتورہ جمیلۃ الشوکت
معھد الدراسات الاسلامیۃ جامعہ پنجاب
……………
۱۸۔ الھبات السَّنِیّۃ العَلِیّۃ…شرح الرائیۃ
للشیخ علی بن سلطان محمد القاری ت ۱۰۱۴ھ
والرّائیّۃ المسماۃ  بعقیلۃ أتراب القصائد
للامام أبی محمد القاسم بن فیّرہ بن حلف الشاطبّی ت ۵۹۰ھ
دراسۃ و تحقیق
أطروحۃ قدمت للنیل درجۃ الدکتوراۃ
بقسم العلوم الاسلامیۃ بجامعۃ پنجاب، لاہور، باکستان
اعداد: احمد میاں التھانوی
رجیسٹریشن نمبر: SL.Z.18115
اشراف : د۔ جمیلۃ شوکت
مدیر مرکز الشیخ زید الاسلامی جامعہ پنجاب ۲۰۰۶ء
……………
۱۹۔ کشف التنزیل فی تحقیق التاویل
تفسیر: العلامۃ ابی بکر بن علی العداد الزبیدی الحنفی تحقیق و دراسۃ الاجزاء العشرہ الاُولٰی
بحث مقدم لنیل درجۃ الدکتوراہ فی الدراسات الاسلامیۃ
با شراف۔ فضیلۃ الاستاذ الدکتور ؍ محمد عبد الشھید نعمانی
اعداد الطالب: عبد القادر عودہ ھارون الشلبی
جامعہ کراچی ۱۴۳۰ھ ؍ ۲۰۰۹ء
……………
۲۰۔ احادیث الامام ابی حنیفۃ نعمان بن ثابت الکوفی رحمہ اللہ
الامام الاعظم والمجتھد الاقدم أبی حنیفۃ نعمان بن ثابت الکوفی رحمہ اللہ
دسمبر ۲۰۱۰ء
اعداد: فخر الدین الغلا نی
الطالب بقسم الدراسات العلیا
کلیۃ المعارف الاسلامیۃ بجامعۃ کراتشی باکستان
اشراف
سماحۃ الشیخ الدکتور الحافظ القاری فیوض الرحمن حفظہ اللہ
مدیر الشؤن الدینیۃ
D.H.Aسابقا جمھوریہ باکستان
من کتب الصحاح  والمصنفات  والمسانید
والمعاجم والمستد رکات وغیرھا
……………
۲۱۔ مقالہ انجیل برنا باس  (برائے ایم فل )
مقالہ نگار : محمود
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
……………
۲۲۔ مقالہ : جنگی نفسیات  (برائے ایم فل)
مقالہ نگار : میجر محمد نواز ستی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
نگران: برگیڈئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون(ر)
………………
۲۳۔ مقالہ: الجہاد فی افغانستان  (برائے ایم فل)
مقالہ نگار : افغانی طالب علم
پشاور یونیورسٹی
……………
۴۲۔ کراچی یونیورسٹی میں سیرت کے موضوع پر زینت ڈاکٹر عبد الرشید کے مقالہ کا امتحان بھی لیا تھا ۔

پی ایچ ڈی کے لیے لکھے جانے مقالہ جات

ڈاکٹریٹ کرنے والے چند فاضل حضرات جنہوں نے میرے تعاون اور میری تصانیف سے اپنے مقالات کی تکمیل کی ہے

چند ڈاکٹریٹ کرنے والے حضرات جنہوں نے میرے علم کے مطابق مجھ سے اور میری تصانیف سے سب سے زیادہ مواد لے کر اپنے مقالے مکمل کیے ہیں۔
۱۔ ڈاکٹر خطیب محمد اسلم کھو کھر …عنوان مقالہ سندھ یونیورسٹی مولانااحمد علی سندھی اور ان کے خلفاء ، میری تصنیف حضرت لاہوریؒاور ان کے خلفاء پر لکھا ہے عنوان میں صرف لاہور کی جگہ سندھی لکھا ہے باقی میری اسی تصنیف سے زیادہ مواد لے کر مقالہ لکھا ہے۔
۲۔ ڈاکٹر عبد الدیان کلیم فاضل دیوبند …عنوان علمائے دیوبند کی سیاسی خدمات۔
میری تصانیف مشاہیر علمائے دیوبند ، مشاہیر علما، علمائے ہزارہ ، علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ، علمائے سرحد کی علمی خدمات سے مواد لے کر مقالہ لکھا گیا ہے اور پشاور یونیورسٹی کے شعبۂ اسلامیات میں جمع کروایا گیا ہے۔
۳۔ ڈاکٹر صلاح الدین ثانی…ڈاکٹر صاحب نے خود بتایا تھا کہ میں نے اپنے مقالہ کے لیے دار العلوم دیوبند سہارنپور کا بھی سفر کیا تھا مگر کہیں سے مجھے اتنا مواد نہیں ملا جتنا آپ کی کتابوں سے ملا اور مقالہ کی تکمیل میں بہت آسانی ہوئی۔
۴۔ ڈاکٹر محمد عارف نسیم…انہوں نے میرے مقالہ مشاہیر علمائے سرحد کی فوٹو اسٹیٹ منگوائی تھی اور میری دیگر تصانیف سے بھر پور استفادہ کیاتھا۔
۵۔ ڈاکٹر قاری محمد طاہر فیصل آباد (قراء)…ان دونوں حضرات نے بھی میری تصانیف سے ۶۔ ڈاکٹر وحید الرحمن مردانی۔     کافی استفادہ کیا ہے ۔
۷۔ ڈاکٹر محمود محمد عبد اللہ مصری …ڈاکٹر محمود محمد عبد اللہ مصری نے اپنے مقالہ کے شروع میں لکھا ہے کہ جتنا مواد آپ کی تصانیف اور خود آپ کے تعاون سے مجھے ملا ہے وہ کہیں اور سے نہیں ملا۔
۸۔ ڈاکٹر حامد ہمدانی …میری کتاب کے عنوان ’’شعرا العربیہ فی باکستان ‘‘ پر ہی اپنا مقالہ جامعہ پنجاب میں پیش کیا ہے اور میرے اسی مقالہ اور دیگر تصانیف مواد حاصل کیا ہے۔
۹۔ طالب جامعہ پنجاب شعبہ علوم اسلامیہ میں پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد طاہر فیصل آبادی نے قراء پر جو مقالہ لکھا ہے اس میں میری تصانیف سے مدد لی گئی ہے۔
۱۰۔ مولانا شبیر احمد ہزاروی نے سندھ یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے لیے حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی کے تلامذہ پر جو مقالہ لکھا ہے وہ بھی میری کتابوں سے حاصل کردہ مواد اور تعاون سے لکھا ہے اور حضرت مدنی کے بہت سے شاگردوں کے تذکرے میری تصانیف سے لیے ہیں۔
۱۱۔ ڈاکٹر ساجد کشمیری نے مولانا عبد الرحیم کلاچوی پر جو مقالہ پی ایچ ڈی کے لیے لکھا ہے اس میں میرے تعاون اور میری تصانیف سے مواد لیا ہے۔
جدید تر اشاعت
قدیم تر اشاعتیں
یہ سب سے قدیم اشاعت ہے

0 تبصرے:

 
فوٹر کھولیں