تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 23 اکتوبر، 2019

قصص الانبیا علیہم الصلوۃ والسلام

اکتوبر 23, 2019



نام کتاب:
قصص الانبیا علیہم الصلوۃ والسلام
تالیف:
حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ
مترجم:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد:
۱۱۰۰
تاریخ اشاعت:
۲۰۱۹ء




اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!
کتاب کا ترجمہ عربی پڑھنے والے طلبہ و طالبات کی آسانی کے لئے کیا گیا ہے تاکہ وہ استاذ سے پہلے اگر اس ترجمہ کو دیکھ لیں تو انہیں دِقّت نہ ہو اور اگر کتاب سامنے رکھ کر ہر عربی فقرہ کا ترجمہ دیکھتے جائیں تو بھی تکلیف نہ ہو۔ اگر کوئی صاحب نبیوں کے قصّے کے طور پر اسے پڑھیں گے تو بھی ان شاء اللہ محظوظ ہوں گے اور ان قصّوں کو نہایت دلچسپ پائیں گے۔
اس کتاب کے مؤلف عالمِ اسلام کے مشہور و معروف عالمِ دین حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی ؒ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے علم و عمل کی دولت کے ساتھ’’ سوزِ دروں‘‘ بھی بخشا ہے اور یہ ’’ سوزِ دروں‘‘ ان کی ہر کتاب کا ’’ مابہ الامتیاز‘‘ ہے۔ انہوں نے یہ کتاب دراصل اپنے بھتیجے محمد الحسنی کے لیے لکھی تھی اور یہ دوسرے بچوں کی خوش قسمتی تھی کہ ان کی وجہ سے یہ کتاب ان کے ہاتھ لگی۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے یہ بہت ہی مفید کتاب ہے۔ بچے اس سے عربی سیکھنے کے ساتھ ایمان و یقین کی دولت سے بھی یقیناً مالامال ہوں گے۔ میں نے مؤلف کی اجازت سے اس کتاب کو ترجمہ کے لیے اسی وجہ سے منتخب کیا کہ ہمارے مسلمان طلبہ و طالبات عربی سیکھنے کی خاطر اور ویسے بھی اگر اس کتاب کو پڑھیں گے تو اس سے ان کا ایمان تازہ ہوگا۔
مؤلف جگہ جگہ موقع و محل کی مناسبت سے قرآنی آیات لائے ہیں اور یہ آیات بین القوسین ہیں۔ قرآنی آیات کا ترجمہ زیادہ تر حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے ترجمۂ قرآن مجید سے لیا گیا ہے۔ ترجمہ کے ساتھ آیات کا حوالہ بھی دے دیا گیا ہے۔
ترجمہ کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ کتاب کتنی بھی آسان ہو ترجمہ اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ عمدہ ترجمہ کی خوبی یہ ہے کہ عبارت میں سے کوئی لفظ چھوٹے بھی نہیںاور کلام کا زور اسی طرح قائم بھی رہے۔ میں نے اس مقصد کو پانے کے لیے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے اور مجھے امید ہے کہ قارئین مطالعہ کے دوران اس حقیقت کو پالیں گے۔
یہ کام مجھ سے میرے اللہ نے کرادیا اگر اس کی توفیق شاملِ حال نہ ہوتی تو کبھی یہ مکمل نہ ہوسکتا۔ اسی پر میں نے توکل کیا اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَاِلَیْہِ اُنِیْبُO
                                                                                                    طالب رحمت
                                                                                                  فیوض الرحمن

 
فوٹر کھولیں