تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 23 اکتوبر، 2019

اسلامی حقوق

اکتوبر 23, 2019






نام کتاب:
اسلامی حُقوق
تالیف:
شیخ محمد صالح العثیمین
مترجم:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد:
۱۱۰۰
تاریخ اشاعت:
۲۰۱۹ء



اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!
سعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور القصیم میں کلیۃ الشریعہ و اصول الدین کے فاضل استاذ محمد صالح العثیمین کے قلم سے نکلی ہوئی یہ کتاب’’ حقوق‘‘ انتہائی مختصر مگر بڑی ہی جامع کتاب ہے۔ یہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے اہتمام سے ۱۴۰۴ھ میں منظر عام پر آئی۔ یہ اللہ تعالیٰ ہی کی مہربانی اور خاص توفیق تھی کہ چند دنوں میں اس کا اردو ترجمہ مکمل ہوگیا۔ اس کا پہلا ایڈیشن لاہور، دوسرا کراچی ، تیسرا شفیق سنز، ۱۰۱ بوہری بازار کراچی صدر اور چوتھا بھی انہی کے اہتمام سے قرآنی آیات کے باقاعدہ حوالوں کے ساتھ چھپ چکا ہے، اب اس کا پانچواں ایڈیشن جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی سے آرہا ہے۔
راقم الحروف کو موصوف کی طرف سے ان کی تمام تصانیف کا ترجمہ کرنے کی تحریری اجازت بھی حاصل ہے۔ میرے خط پر ان کی طرف سے اجازت کا عکس شاملِ اشاعت ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو اپنے دربار میں قبول فرمائیں اور ہم سب مسلمانوں کو اس پر پورا عمل کرنے کی توفیق بخشیں۔ آمین!
                                                                                                    طالب رحمت
                                                                                                  فیوض الرحمن

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں