تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 24 اکتوبر، 2019

نور مصطفیٰ ﷺ کی جھلکیاں

اکتوبر 24, 2019







نام کتاب:
نورِ مصطفیٰ ﷺکی جھلکیاں
تالیف:
میجر جنرل محمود شیت خطاب
مترجم:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد:
۱۱۰۰
تاریخ اشاعت:
اکتوبر ۲۰۱۹ء




اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!
’’جناب میجر جنرل محمود شیت خطاب عسکری میدان میں اپنی بیش بہا اور عمدہ تصانیف کے باعث عرب و عجم میں خاصے معروف ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان سے بہت کام لیا ہے۔ ان کی قابلِ قدر کتابیں دیکھ کر ان کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ جنرل صاحب کی سیرت پاک پر ایک کتاب ’’ومضات من نور المصطفیٰ ﷺ‘‘ مطبوعہ قاہرہ کے دوسرے ایڈیشن پر، وزارتِ معارف کی لائبریری واقع تبوک میں میری نظر پڑی ، وہاں سے عاریۃً لے کر جو پڑھی تو مجھے اپنی پاک فوج کے کیڈٹوں ، آفیسر بھائیوں اور شیردل مجاہدوں کے لئے بہت ہی پسند آئی ، جی میں آیا کہ اگر اسے عربی سے اردو میں منتقل کر دیا جائے تو سبھی حضرات اس سے یکساں فائدہ اٹھا سکیں گے۔ میں یہ جانتا تھا کہ ترجمہ کا کام کوئی آسان کام نہیں مگر جب اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں تو ذروں سے پہاڑوں کاکام لے لیتے ہیں۔ میں نے اللہ کا نام لے کر یہ کام شروع کر دیا، اللہ تعالیٰ نے خاص مدد فرمائی اور اپنے فضل سے اس کی تکمیل کرا دی، یہ سب انہی کا کرم اور مہربانی ہے۔والحمد للہ رب العالمین۔
میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کتاب کو جو ترجمہ کی صورت میں ہے طباعت کے لئے پیش کرتا ہوں اور اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اسے اپنی جناب میں قبول فرما کر مترجم کے حق میں ذخیرۂ آخرت بنائیں اور قارئین کرام کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائیں۔ اٰمین۔‘‘                                                             (ہفتہ ۲۳ رجب ۱۴۰۳ھ/ مئی ۱۹۸۳ء  )
کتاب کے پہلے ایڈیشن کاتب صاحبان کی کتابت سے شائع ہوئے تھے۔ اب یہ تازہ ایڈیشن کمپوزنگ سے منظرِ عام پر آرہا ہے۔اللہ تعالیٰ سے اس کی قبولیت اور نافعیت کی دل سے دعا ہے۔
                                                                                                    طالب رحمت
                                                                                                  فیوض الرحمن

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں