تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 23 اکتوبر، 2019

کتاب التجوید

اکتوبر 23, 2019







نام کتاب:
کتاب التجوید
مرتب:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد:
۱۱۰۰


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!
تجوید و قراء ت کی اہمیت اور فضیلت مسلم ہے اس مبارک فن کی تحصیل اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے قواعد و ضوابط معلوم ہوں اور کسی مشاق و پختہ قاری سے ان کی عملی مشق کر کے قرآن مجید کو ترتیل کے ساتھ صحیح پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
وَ رَتَّلْنٰہُ تَرْتِیْلًا  (الفرقان: ۳۲)
’’ ہم نے قرآن کو ترتیل سے نازل کیا ہے۔ ‘‘
وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًا (المزمل: ۴)
’’اور قرآن کو آہستہ آہستہ ترتیل سے پڑھو۔‘‘
ترتیل کیا ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے ۔
اَلتَّرْتِیْلُ ھُوَ تَجْوِیْدُ الْحُرُوْفِ وَ مَعْرِفَۃُ الْوُقُوْفِ
’’ترتیل حروف کو عمدگی کے ساتھ ادا کرنے اور وقف کی معرفت کا نام ہے۔‘‘
تجوید کے لفظی معنی  ’’ اَلْاِتْیَانُ بِالْجَیِّدِ‘‘ کسی کام کو عمدگی سے ادا کرنے کے ہیں اور اصطلاحی معنی قرآنی حروف کو مع ان کی صفات کے ان کے صحیح مخارج سے ادا کرنے کے ہیں۔
بعض علماء نے یوں لکھا ہے ’’اَلتَّجْوِیْدُ ھُوَ التَّصْحِیْحُ وَ التَّحْسِیْنُ وَالتَّزْئِیْنُ‘‘ کہ تجوید صحتِ لفظی ، تحسین اور تزئین و زینت کا نام ہے۔
بخاری شریف میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے ۔
خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہٗ
’’تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن مجید سیکھتے اور سکھلاتے ہیں ۔ ‘‘
آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا :
خَیْرُکُمْ مَّنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَ اَقْرَئَہٗ
’’تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن پڑھتے اور پڑھاتے رہتے ہیں ۔‘‘
آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: 
تَقْرَئُ وْا الْقُرْآنَ کَمَا عُلِّمْتُمْ
’’قرآن مجید کو اسی طرح پڑھو جیسے تمہیں سکھلایا گیا ہے۔‘‘
علامہ جزری رحمہ اللہ نے لکھا ہے:
وَالْاَخْذُ بِالتَّجْوِیْدِ حَتْمٌ لَّازِمٌ
لِاَنَّہٗ بِہِ الْاِلٰہُ اَنْزَلَا

مَنْ لَّمْ یُجَوِّدِ الْقُرْآنَ آثِمٌ
وَھٰکَذَا مِنْہُ اِلَیْنَا وَصَلَا

تجوید کا حصول نہایت ضروری ہے جو قرآن مجید کو تجوید سے نہ پڑھے گا گنہگار ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ اتارا ہے اور ہم تک اسی طرح ہی پہنچا ہے۔
میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے محض اپنے فضل و کرم سے کتاب التجوید کی اشاعت کی توفیق عطا فرمائی ۔ اللہ تعالیٰ اسے اپنے دربار میں قبول فرمائے ، تمام مسلمان بہن بھائیوں کو اس سے بھر پور فائدہ حاصل کرنے کی توفیق بخشے اور مؤلف مخیر اور پبلشر کے حق میں اسے صدقۂ جاریہ بنائے ۔ آمین                                 
                                                                                                    طالب رحمت
                                                                                                  فیوض الرحمن

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں