تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
پیر، 4 نومبر، 2019

یادگار خطوط

نومبر 04, 2019







نام کتاب:
مصنف:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد
۱۱۰۰
سال طباعت:
۲۰۱۷ء





اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!
اللہ تعالیٰ کی خاص توفیق سے میرے خطوط کا یہ مختصر مجموعہ ’’یادگار خطوط ‘‘ عزیزمکرم ڈاکٹر عبدالشکور عظیم صاحب کی ترتیب سے قارئین کرام کی خدمت میں پہنچ رہا ہے ۔ علمائے کرام ، قراء عظام اور عظیم علمی وروحانی شخصیات کو لکھے جانے والے اُردو ، انگریزی اور عربی خطوط تو بلا مبالغہ ہزاروں کی تعداد میں تھے مگر اب تک احباب سے جو مل سکے یا رسائل وکتب میں شائع ہوئے یا خود ان کے نام ہیں وہ پیش کررہے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان میں جو خیر وبھلائی ہے اس سے پڑھنے والے استفادہ کرسکیں اور جو طلبہ اور دیگر حضرات لکھنے لکھانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں وہ یہ اندازاگر اختیار کرنا چاہیں تو کرسکیں ۔
ڈاکٹر صاحب موصوف بڑے بھائی جان مولانا قاری محمد عارف صاحبؒ کے خصوصی شاگرد ہیں ۔اس بندۂ عاجز سے اکابر کی نسبت کی وجہ سے جو عقیدت ومحبت رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اس کا بہتر سے بہتر اور اچھے سے اچھا بدلہ دونوں جہانوں میں عطا فرمائیں۔ مجھے اور انہیں اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق بخشیں اور حسنِ خاتمہ کی دولت سے نوازیں ۔  اٰمین یا الہ العالمین ۔     
طالب ِ رحمت
فیوض الرحمٰن

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں