تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعہ، 1 نومبر، 2019

اخلاق النبی صلی اللہ علیہ وسلم

نومبر 01, 2019







نام کتاب:
تالیف:
شیخ عبدالحمید بن عبدالرحمن السیحبانی
مترجم:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی




اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!
محض اللہ تعالیٰ کی توفیق سے حرمین شریفین کی حاضری پر شیخ عبدالحمید بن عبدالرحمن السیحبانی کی سیرت پر مختصر اور جامع کتاب نُبَذ مِن اَخلاق النبی صلی اللہ علیہ وسلم مطبوعہ ۱۹۹۶ء دارالقاسم الریاض سعودیہ میرے ہاتھ لگی ،پڑھی تو بہت اچھی لگی ۔ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کے پہلے عشرے کی ۹اور دوسرے عشرہ کے وسط میں اس کے ترجمہ کی توفیق اور سعادت ملی جس پر اللہ تعالیٰ کا بیحد شکر گذارہوں والحمد للہ رب العالمین ا س کتاب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چند پیارے اخلاق ہی کا بیان ہے اور وہ بھی احادیث مبارکہ کی روشنی میں خود بھی پڑھیئے اوراپنا ایمان تازہ کیجئے اور اپنی آل اولاد اور احباب کو بھی پڑھائیے تاکہ انہیں علم ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کتنے بلند اخلاق کے مالک تھے ۔مقصود اس سے یہ ہے کہ سیرت طیبہ کے مطالعہ سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کی جائیں اور پھر ان پر پورا عمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے تاکہ اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت ملے اور ہم آپ کے امّتی آپ کی اس پیروی کی وجہ سے قرآن پاک کے بیان کے مطابق اللہ تعالیٰ کے محبوب بن جائیں ۔اِس سے بڑی اور کیا سعادت ہوسکتی ہے اللہ تعالیٰ مصنف اور مترجم کی اس خدمت کو اپنے دربارِعالی میں قبول فرمائے خود انہیں اور پڑھنے والوں کو اس پر عمل کی توفیق بخشے اور ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ۔
اٰمین یا رب العالمین

                                                                                طالب رحمت
                                                                                فیوض الرحمن

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں