تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 23 اکتوبر، 2019

اسلام اور قوت

اکتوبر 23, 2019



نام کتاب:
اسلام اور قوت
تالیف:
مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر صاحب
مترجم:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد:
۱۱۰۰
تاریخ اشاعت:
۲۰۱۹ء

          کئی سال پہلے اپنے ایک نہایت ہی عالم و فاضل دوست اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ، علامہ بنوری ٹائون کراچی کے مدیر تعلیم جناب مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر صاحب کی عربی کتاب ’’ الاسلام واعداد القوّۃ‘‘ کا مطالعہ کیا تو فوجی نقطۂ نظر سے یہ کتاب مجھے بہت ہی پسند آئی چنانچہ ڈاکٹرصاحب کی اجازت سے اس کا اُردو میں ترجمہ شروع کردیا ۔ ابھی یہ مکمل نہیں ہوا تھا کہ میری مصروفیات بڑھ گئیں اور اَب کئی سال بعد محض اللہ تعالیٰ کی توفیق سے یہ ترجمہ قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس اُردو ترجمہ سے عام مسلمان عموماً اور فوجی بھائی خصوصاً یکساں فائدہ حاصل کرسکیں گے۔
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اس چھوٹی سی خدمت کو اپنے دربار میں قبول فرمائیں۔ اسے اس کے مصنف ، مترجم اور تمام پڑھنے والکے حق میں صدقۂ جاریہ بنائیں اور اس پر وہ اجرو ثواب عطا فرمائیں جو اللہ کی راہ کے مجاہدوں اور غازیوں کو جہاد پر ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت سے یہ کوئی بعید نہیں۔    

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں