تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
پیر، 9 دسمبر، 2019

جواہر الحدیث ۔ ۳

دسمبر 09, 2019





نام کتاب:
مصنف:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی



اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ، اَمَّا بَعْدُ!

          اللہ تعالیٰ کی خاص توفیق سے ’’ جواھر الحدیث۔۳‘‘ قارئین کرام کی خدمت میںپیش کی جارہی ہے۔اس سے پہلے ’’ ــجواہرالحدیثـ ۔۱ اور ۔۲ـ‘‘ کے کئی ایڈیشن لاہور اور کراچی سے چھپ چکے ہیں۔حدیث کے اس مجموعے میںجو ۱۳۶ احادیث پیش کی گئی ہیںان کاتعلق صحت،حفظانِ صحت ، امراض اور ان کا علاج ، بیماری بھی مومن کے لئے رحمت اورگناہوںکاکفّارہ،موت کی دعاکرنے کی ممانعت،جب موت کے آثار ظاہرہونے لگیںتوکیا کریں؟نزع کی حالت کی دعائیں، دیگر چند مختصر اور جامع دعائیں ، مومنوں اور بندوںکے حقوق،اچھے اخلاق،بیمارکے حقوق اور عیادت سے ہے۔احادیث کی مختلف کتابوںسے یہ احادیث لے کرجمع کی گئی ہیں۔ شروع میںتومیڈیکل کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ کوخطاب کرنے کے لئے یہ مواد جمع کیا گیاتھاپھراس خیال سے کہ مریضوںکاہی نہیںبلکہ اس سے صحت مند حضرات کا بھی بھلا ہوگا انہیں اب مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی سے اپنی سعادت کے طور پرپیش کیا جارہاہے۔
          الحمد للہ اس مجموعہ کے بھی کئی ایڈیشن شائع ہو کر مقبول ہوچکے ہیں ۔
          مجھے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے پوری اُمیدہے کہ ’’ ــجواہرالحدیثــ‘‘کے اس مجموعے کوبھی انتہائی عقیدت ومحبت سے پڑھاجائے گااورپھر اسی کے مطابق اپنی زندگیوںکوبھی ڈھالاجائے گاکہ یہی اس سے مقصود بھی ہے۔
          آخرمیںاللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اسے قبولیت سے نوازیں۔اپنی رضاکے حصول کاذریعہ بنائیںاور تمام مسلمان بہن بھائیوںکو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق بخشیں۔ آمین۔
طالب رحمت
فیوض الرحمن

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں