تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعہ، 18 اکتوبر، 2019

فضائیل درود شریف

اکتوبر 18, 2019






نام کتاب:
فضائیلِ درود شریف
مرتب
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد:
۱۱۰۰
تاریخ اشاعت:
۲۰۱۵ء




          گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد میں فرسٹ ایئر کی طالب علمی کے دوران میں نے فضائل درود شریف کے نام سے ایک مختصر سا کتابچہ ترتیب دیا تھا جسے سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت نے وہ شرفِ پذیرائی بخشا کہ اس کا پہلا ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ نکل گیا۔ اس کے بعدمخلص دوستوں کی جانب سے پیہم مطالبہ ہوتا رہا کہ اس کا دوسرا ایڈیشن جلد از جلد منصۂ شہود پر آجائے لیکن میری بد نصیبی یا تساہل کی وجہ سے یہ کام مسلسل معرضِ التواء میں پڑتا رہا۔ اب کئی دن سے اس کی دوبارہ اشاعت کا جذبہ دل میں چٹکیاں لے رہا تھا کہ ’’جمعیت قوتِ اسلام‘‘ کی تحریک پر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس کتابچے پر نظر ثانی کا موقع مل گیا چنانچہ اب اس کی ترتیب اکثر بدل گئی ہے، عنوانات میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی ضخامت بھی پہلے سے کافی بڑھ گئی ہے۔
          پہلی اشاعت کے لئے پروفیسرمولانا غلام ربانی لودھی صاحب ؒنے تبریک نامہ لکھ کر میری حوصلہ افزائی فرمائی۔ دوسری اشاعت کے لئے مخدومی و مولائی حضرت مولانا عبیداللہ انور صاحب ؒ واستاذِ محترم حضرت مولانا نور الحسن خان صاحب ؒپرفیسر پنجاب یونیورسٹی اورنٹیل کالج نے تقریظ لکھ کر اس میں اور اضافہ فرمادیا۔اس اختصار والے ایڈیشن کا تعارف احمد شمیم عثمانی ؒنے لکھا تھا ۔ برادرِ مکرم و محترم حضرت مولانا محمد عارف صاحب ؒایم اے نے پورا مسودہ پڑھا اور بعض مقامات پر میری رہنمائی فرمائی۔ میں اپنے ان تمام محسنوں کا اس حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ان سب بزرگوں کو جو حیات ہیں جزائے خیر دے اور جو مرحومین ہیں انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ آمین
          اس مختصرسے کتابچے میں قارئین بہت عمدہ نکات بھی مطالعہ فرمائیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ نکات میں نے اپنے بزرگوں سے لئے ہیں۔ میں نے حتی الوسع کوشش کی ہے کہ جس بزرگ سے جو نقل کروںباحوالہ نقل کروں تاہم انسانی کمزوری کی بنا پر اگر کوئی سہو ہوا ہو تو اللہ تعالیٰ معاف فرمائیں۔
          شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا مظاہر علوم سہارنپور اپنے ایک دورہ پر لاہور تشریف لائے۔ حافظ صغیر احمد صاحب مدینہ سٹیشنری مارٹ انار کلی لاہور کی معیت میں لاہور ایئر پورٹ پر انہیں لیا اور اسی دوران ان کی خدمت میں یہ کتاب پیش کی۔ حضرت نے دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار فرمایا اور دعائیں دیں۔ رحمہ اللہ۔
          درود شریف کے مقدس موضوع پر بہت سے بزرگوں نے بہت کچھ لکھا ہے لیکن دورِ جدید کے اختصار پسند حضرات شرح و بسط سے پڑھنے کے عادی نہیں رہے، اس لئے میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ نہایت اختصار سے اس موضوع پر تمام ضروری عنوانات کے تحت لکھ دوں۔ میں اس کوشش میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں اسے قارئین کرام مطالعہ کے دوران محسوس فرمالیں گے۔
          عرصہ کے بعد یہ کتاب حضرت الحاج محمد نسیم صاحب شفیق سنز ۱۰۱ بوہری بازار صدر کراچی کے اہتمام سے کئی بار شائع ہو چکی ہے۔ اس کا چوتھا ایڈیشن مزید تفصیل کے ساتھ مجلس نشریات اسلام ۱۔کے ۳ نارتھ ناظم آباد کراچی سے منظر عام پر آچکا ہے۔      اب اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس مختصر ایڈیشن کودوبارہ شائع کیا جارہا ہے ۔اللہ تعالیٰ اسے  بھی اپنے دربار میں قبول فرمائیں اور اس کے لکھنے والے اور اس پر تقاریظ لکھنے والے تمام حضرات کے حق میں اسے صدقۂ جاریہ بنائیں اور درود شریف کی برکات سے پوری امت کومالا مال فرمائیں۔ وما توفیقی الا باللہ علیہ توکلت والیہ انیبo


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
کوڈ دیکھنے کے لیے ایموٹیکن پر کلک کریں
ایموٹیکن ڈالنے کے لیے ایک سپیس ضرور دیں۔

 
فوٹر کھولیں