تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
پیر، 19 نومبر، 2018

رسولِ کریمﷺ کی ۵۵ وصیتیں

نومبر 19, 2018



نام کتاب:
رسُولِ کریم ﷺ کی ۵۵ وصیتیں
تالیف:
حمزہ محمد صالح عجاج
مترجم:
بریگیڈیئر ڈاکٹر حافظ قاری فیوض الرحمن جدون (ر)
ناشر:
جامع مسجد الفرقان ملیر کینٹ کراچی
تعداد:
۵۰۰
تاریخ اشاعت:
جنوری۲۰۱۸ء


تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا مالک ہے۔ اللہ کی طرف سے درود وسلام ہو، ہمارے آقا حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر جو تمام رسولوں میں ’’اشرف‘‘ ہیں اور ان کی آل اور صحابہ پر بھی درود وسلام ہو، میں نے حدیث کی کتابوں میں چند وصیتیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعض صحابہؓ کو کیں پڑھیں مجھے یہ بات اچھی لگی کہ ان میں سے کچھ اس چھوٹی سی کتاب میں جمع کردوں، چنانچہ میں نے ان میں سے ۵۵ وصیتیں چنی ہیں۔ جو صحیح بخاری ومسلم، سنن ابی دائود، الترغیب والترہیب (للحافظ المنذری) ،ریاض الصالحین (للامام النووی) ،کتاب التاج الجامع الاصول (للشیخ منصور علی ناصف) اور تیسیر الوصول (لابن الربیع الشیبانی) وغیرہ سے لی گئی ہیں۔ اگرچہ یہ وصیتیں بعض صحابہ کو کی گئی ہیں مگر یہ سب مسلمانوں کے لیے یکساں اور عام ہیں۔ یہ اللہ کی عبادت میں اخلاص پر برانگیختہ کرتی ہیں اور اس پر بھی کہ ہم اللہ کے ساتھ شرک نہ کریں۔ یہ لا الہ الا اللہ، اللہ کے لیے سجدہ، روزہ، نماز، تہجد، علم، صدقہ، تسبیح کی فضیلت بیان کرتی ہیں۔ نیز والدین کی اطاعت، اخلاقی خوبیوں، صلہ رحمی، پڑوسیوں کی خبر گیری کھانا کھلانے، غریبوں اور مسکینوں کے ساتھ محبت کرنے اور ان کے علاوہ دیگر نیک اعمال پر بھی ابھارتی ہیں، اسی مفہوم سے متعلق بعض احادیث اور بھی میں نے پیش کی ہیں تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اس سارے کام کو صالح بنائیں، قبولیت بخشیں اور خالص اپنی رضا (کے حصول) کا ذریعہ بنائیں۔ ان وصیتوں سے ہمیں نفع دیں اور ان پر عمل کی توفیق بخشیں اللہ تعالیٰ ہی سیدھے راستے کی طرف ہدایت دینے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا درود وسلام ہو حضرت محمد ﷺ، ان کی آل اور صحابہ کرام ؓ پر ۔

 
فوٹر کھولیں